دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
وہاں بنو خزرج کے ایک گروہ(چھ افراد) سے ملاقات ہوئی۔آپ نے ان سے پوچھا: مِمَّنْ اَنْتُمْ ؟ یعنی تم لوگ کہاں سے ہو؟ جواب میں کہا: نَفَرٌ مِنَ الْخَزْرَجِ یعنی قبیلہ خزرج سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: اَمِنْ مَوَالِي يَهُوْدَ ؟ یعنی تم وہی ہو جن کی یہودیوں سے دوستی ہے؟ انہوں نے اثبات(ہاں) میں جواب دیا۔ آپ نے فرمایا: اَفَلَا تَجْلِسُونَ اُكَلِّمُكُمْ ؟ کیا ہم بیٹھ کر کچھ باتیں کر لیں؟ وہ بخوشی آپ کی باتیں سننے کیلئے تیار ہو گئے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے انہیں اسلام کے چند مرکزی احکام بتائے اور قرآنِ پاک کی چند آیات سنائیں اور انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ 1

انصار کا اسلام قبول کرنا:

انصار گو بت پرست تھے، مگر یہودیوں کے ساتھ میل جول سے اتنا جانتے تھے کہ نبیِّ آخر الزمان تشریف لانے والے ہیں، دراصل جب بھی یہودیوں اور انصار کے درمیان کچھ ناراضی ہوتی تو یہودی انہیں دھمکیاں دیا کرتے تھے کہ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ظہور(تشریف آوری) کے وقت ہم ان کے ساتھ مل کر تم سمیت سارے بت پرستوں کو نیست و نابود(ختم) کر ڈالیں گے۔ یوں انصار پہلے سے ہی ایسے نبی سے متعارف(واقف) تھے جن کی آمد متوقع تھی۔ مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جب انہیں دین کی دعوت دی تو وہ آپس میں کہنے لگے: یہ وہی نبی معلوم ہوتے ہیں جن کی آمد کی دھمکیاں ہمیں یہودی دیتے رہتے ہیں۔ جلدی سے ان پر ایمان لے آؤ، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہودی ان پر ایمان لانے میں ہم سے پہل کر جائیں۔ چنانچہ ان سب نے دل و جان سے آپ کی دعوت قبول کر لی اور
1 دلائل النبوۃ للبیہقی،2/433 ،434

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن