دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

”انصار“ اللہ اور رسول کےمُحبّ:

سالہا سال کی محنتوں اور کوششوں کے باوجود جب مکہ اور اس کے آس پاس کے قبائل حق قبول کرنے سے محروم رہے تو فضلِ الٰہی سے دور افتادہ( کافی فاصلے پر آباد) شہر کے کچھ لوگ نورِ حق کی طرف مائل ہو گئے۔ انہوں نے شوق سے حق کی دعوت کو سنا اور دل و جان سے اس دعوت کو قبول کر لیا۔ یہ دو قبیلے بنی اوس و خزرج تھے جو بعد میں اَنْصَارُ اللہ وَ اَنْصَارُ رَسُوْلِہ ٖکے عظیم الشان لقب سے مشہو ر ہوئے۔ انہوں نے بڑی دلیری سے دینِ حنیف کی تائید اور مدد کی،ان کی برکت سے صرف عرب ہی کے حالات نہیں بدلے بلکہ پوری انسانیت کو اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ مل گیا۔

موسمِ حج میں تبلیغی سرگرمیاں:

یہ نبوت کے گیارہویں سال(621 عیسوی) کی بات ہے جب حج کے موسم میں عرب کے گوشے گوشے (کونے کونے) سے مختلف قافلے مکہ شریف پہنچ رہے تھے۔ مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم حسبِ معمول قبائل کے پاس جا جا کر اسلام کی دعوت دے رہے تھے۔ مختلف قبیلوں کو دعوت دیتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم عقبہ1 کے پاس پہنچےتو
1 عقبہ(عَ،قَ،بَہ) پہاڑی گزرگاہ کو کہتے ہیں، مکہ سے دو میل کے فاصلے پر ایک ٹیلہ ہے جس کے پاس گزرگاہ کو عقبہ کہتے ہیں، اسی کے ساتھ جمرہ ہے جہاں رمی کی جاتی ہے۔ یہ خیمہ جبلِ ثبیر کی گھاٹی میں تھا، جبلِ ثبیر مکہ شریف میں آٹھ پہاڑوں کا مجموعہ ہے۔آج کل خیمے کی جگہ پر مسجدِ عقبہ موجود ہے۔ یہ مسجد مکہ سےمنیٰ جاتے ہوئے دل کی جانب ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مسجد اتنے ہی رقبے پر تعمیر ہے جس پر مدینہ شریف کا قافلہ ٹھہرا ہوا تھا۔ یہ مستطیل شکل کی مسجد ہے جو پتھراور گچ سے بنائی گئی ہے۔ یہ مسجد دو دالانوں کامجموعہ ہے، دونوں پر ہی چھت پڑی ہوئی ہے۔ (معجم البلدان،3/336ملتقطاً -سبل الہدی والرشاد،3/ 195ملخصاً)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن