30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شان یہ ہے کہ وہ پہلی کتابوں کی تصدیق فرماتی ہے، حق اور سیدھے راستے کی طرف راہ نمائی کرتی ہے۔ اے ہماری قوم! اللہ پاک کے مُنادی حضرت محمدِمصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بات مانو اور ان پر ایمان لاؤ! اس کے نتیجے میں اللہ پاک تمہارے اسلام قبول کرنے سے پہلے کے گناہ بخش دے گا اور تمہیں دردناک عذاب سے بچالےگا۔ یہ سن کر جنات کی ایک کثیر تعداد مشرف بااسلام ہوئی۔قرآنِ پاک میں سورۂ احقاف کی آیت نمبر 29 تا 32 میں اسی واقعے کو بیان فرمایا گیا ہے۔ جنات کے اسلام قبول کرنے سےنبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کوتسلی دینا مقصود تھا کہ اب وہ وقت قریب ہے جب انسان بھی ہدایت کی ان روشن کرنوں سے دل و دماغ کو منورکرے گا۔ یاد رہےکہ قرآنِ پاک کی کئی آیات سے یہ بات ثابت ہے کہ جنات بھی انسانوں کی طرح مکلف(شریعت کے پابند) ہیں۔1
ذہنی آزمائش
سیرتِ طیبہ کو یاد رکھنے کی نیت سے درجِ ذیل سوالوں کے جوابات پر غور کریں
سوال :حضرت امیرِ حمزہ رضی اللہ عنہ کا قبولِ اسلام کا واقعہ بیان کریں ۔
سوال : حضرت عمر رضی اللہ عنہ کاقبولِ اسلام کا واقعہ بیان کریں، نیز ان کےقبولِ اسلام سے اہلِ ایمان کو کیا فائدہ حاصل ہوا؟
سوال :کفارِ قریش نے تبلیغِ اسلام روکنے کے لئے کیا سازشیں چلیں؟
سوال : بنو ہاشم کے بائیکاٹ کی وجہ کیا بنی، نیز یہ بائیکاٹ کتنا عرصہ رہا؟
سوال :طائف کے سرداروں نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا؟
1 تفسیرِخازن ، پ 26،الاحقاف ، تحت الآیۃ: 29 ، 4 / 131
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع