دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
ہوں۔ حضور نے فرمایا: وہ نینوٰی جو یونس علیہ ا لسّلام کا شہرہے۔ وہ کہنے لگا:آپ حضرت یونس کو کیسے جانتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: وہ میرے بھائی ہیں، وہ بھی نبی تھے میں بھی نبی ہوں۔ یہ سن کر انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ 1

جنات کا قبولِ اسلام:

سفر طائف میں جو سلوک نبی علیہ السلام کے ساتھ ہوا، کسی اور کے ساتھ ہوتا تو وہ ہمت ہار بیٹھتا مگر مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ان تکلیفوں اور مشکلوں کے باوجود پھر سے دعوتِ دین عام کرنے کی کوششوں میں لگ گئے، طائف سے مکہ واپسی کا سفر شروع کیا اور نخلہ 2 کے مقام پر کچھ راتیں قیام فرمایا۔ ایک رات صبح کی نماز میں آپ نے قرآنِ پاک کی تلاوت فرمائی، یقیناً شجر وحجر اس تلاوت کی لذت سے سرشار (لطف اندوز) ہو رہے ہوں گے، اسی اثنا میں جنوں کی ایک جماعت کا وہاں سے گزر ہوتا ہے، یہ میٹھی آواز ان کے کانوں میں رس گھولنےلگتی ہے تو وہ رک جاتے ہیں اور بغور تلاوت سننےلگتے ہیں، رب کا کلام اس کے محبوب کی زبان سے سنتے ہی ان کے دلوں کی دنیا بدل جاتی ہے۔ وہ پوری جماعت ایمان لے آتی ہے اور جب واپس جاتی ہے تو اپنی قوم کو بتاتی ہے: اے ہماری قوم! آج ہم نے ایک کتاب قرآن شریف سنی ہے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد نازل کی گئی ہے اور اس کی
1المغازی لموسی بن عقبہ ،ص 87-الوفاء باحوال المصطفی، 1/170 2 نخلہ ایک وادی ہے جسے آج کل نَخلَۃ الیَمانِیَّۃ کہا جاتا ہے۔ یہی وادی طائف کو مکہ شریف سے جدا کرتی ہے۔ بذریعہ روڈ مکہ شریف سے اس کافاصلہ تقریباً 62 اور طائف سے تقریباً 64 کلو میٹر ہے۔ یہ وادی میقات قرن المنازل(Miqat Qarn Al Manazil) سے بذریعہ روڈ تقریباً 20 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مصلی مبارک کے آثار موجود ہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن