دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
يَعْبُدُ الله وَحْدَهٗ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا یعنی مجھے امید ہےکہ ان کی پُشتوں سے اللہ پاک ایسے لوگ پیدا کرے گاجو اکیلے اللہ کی عبادت کریں گے کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں گے۔1 یہ اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰ لہٖ وسلم کی کمال رحمت و شفقت ہے کہ جن کے لگائے ہوئے زخموں سے خون ابھی خشک نہیں ہوا انہیں عذاب سے بھی بچا رہے ہیں اور اپنی رحمت کی چادر بھی ان پر تان رہے ہیں۔ یہ آپ کے ناقابلِ یقین اخلاقِ عظیمہ کی ایک جھلک ہے کہ پتھر مارنے اور زخم دینے وا لوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے انکی آنے وا لی نسلوں کے ایمان کی امید رکھ رہے ہیں۔

دشمنوں کا رحم کھانا:

جس باغ میں آپ نے پناہ لی تھی وہ مشہور کافر ربیعہ کا تھا۔ وہاں اس دن اس کے بیٹے عتبہ اور شیبہ موجود تھے اور وہ یہ درد بھرا سارا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے۔ دشمن ہونے کے باوجود آپ کی حالت دیکھ کر انہیں بھی رحم آنے لگا، انہوں نے اپنے ایک غلام ”عَداس“کے ہاتھ کچھ انگور توڑ کر بھجوائے۔ عداس وہ انگور لائے اور عرض کی: کھائیے! آپ نے بسم اللہ شریف پڑھی اور انگوروں کے دانے توڑ توڑ کر کھانے لگے۔ عداس نے بسم اللہ سنی تو چونک کر کہنےلگا:یہ کلام تو یہاں کے لوگ نہیں پڑھتے جو آپ نے پڑھا ہے۔ آپ نے پوچھا: تم کہاں کے رہنے والے ہو؟ کہا: میں نصرانی ہوں اور نینویٰ2 کا باشندہ
1 بخاری،2/386،حدیث: 3231 2 نِینَوٰی( Nineveh) ایک بستی ہے جو مُوصَل(عرا ق) کے علاقہ میں دجلہ کے کنارے پر واقع تھی۔ حضرت یونس بن متٰی علیہ السّلام کا تعلق اسی بستی سے تھا۔ (سیرتُ الانبیا، ص491)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن