دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

عجیب التجا:

اس پریشانی اور بے سروسامانی(مفلسی)کے عالم میں آپ کی نگاہِ التجا ربِّ کائنات کی طرف متوجہ ہوتی ہے ، جو ہر بے کس و بے بس کا سہارا ہے، عرض کرتے ہیں: اَللّٰهُمَّ اِلَيْكَ اَشْكُوْ ضُعْفَ قُوَّ تِي وَهَوَانِي عَلَى النَّاسِ، يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ، اَنْتَ رَبُّ الْمُسْتَضْعَفِيْنَ، وَاَنْتَ رَبِّي، اِلٰى مَنْ تَكِلُنِيْ، اِلٰى بَعِيْدٍ يَتَجَهَّمُنِي، اَمْ اِلٰى عَدُوٍّ مَلَّكْتَهُ اَمْرِيْ؟ اِنْ لَمْ يَكُنْ بِكَ غَضَبٌ عَلَيَّ فَلَا اُبَالِي یعنی یا الٰہی!میں اپنی کم طاقتی اور لوگوں کی نظروں میں بے قدری کی تجھ سےفریاد کرتا ہوں! اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے! تو ہی کمزوروں کا رب ہے اور میرا بھی رب ہے ، تو مجھے کس کے سپرد کرتا ہے؟ ایسے اجنبی کے حوالے کرتا ہے جو میرے سامنے ناک بھوں چڑھائے یا پھر تُو مجھے ایسے دشمن کے حوالے فرماتا ہے جسے تُو نے میرا ہر معاملہ سونپ دیا ہو؟ اگر تو مجھ سے راضی ہے تو مجھے کسی کی بھی پروا نہیں ہے ۔1

رحمت کا دریا ہمارا نبی:

باوجود اتنے درد اور ستم سہنے کے ان لوگوں کےخلاف آپ کے لبوں سے ایک لفظ بھی نہیں نکلتا، حالانکہ حضرت جبریل امین علیہ السلام خدمت میں کھڑے عرض کرتے ہیں: یا رسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! یہ مَلَکُ الْجِبال(پہاڑوں کےنگران فرشتے) آپ کے اشارے کے منتظر ہیں، رب نے انہیں آپ کی اطاعت کا حکم دیا ہے۔ اتنے میں ملک الجبال عرض کرتے ہیں: اگر اجازت ہو تو طائف کو دو پہاڑوں کے درمیان رکھ کر پیس دوں؟ مگر پیکرِ صبر و استقامت اور سراپا عفو و کرم نے جواباً ارشاد فرمایا: اَرْجُوْ اَنْ يُخْرِجَ الله مِنْ اَصْلَابِهِمْ مَنْ
1 الوفاء باحوال المصطفیٰ، 1/169

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن