دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
عرصہ گزرا تھا کہ آپ کے چچاجناب ابوطالب کا انتقال ہوگیا۔ ابھی ان کے انتقال کا دکھ تازہ ہی تھا کہ آپ کو ایک اور صدمہ برداشت کرنا پڑا۔ نبوت کے دسویں سال رمضان کے مہینے میں حضور کی وفاشعار، غم گسار اور جاں نثار رفیقہ حیات حضرت ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بھی اس دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔1 حضرت خدیجہ اور جنابِ ابوطالب کے تھوڑی مدت میں ایک ساتھ اس دنیا سے چلے جانے کی ایک وجہ شاید اس وہم کا خاتمہ ہو کہ اسلام کی دعوت کو کامیابی انہی دو نوں کے مرتبے اور منصب کی بدولت نصیب ہوئی۔ ان کے چلے جانے اور پھر اسلام کی دعوت کے غلبہ پانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہر حمایت ، مدد، تعاون اور نُصرت اللہ پاک کی طرف سے ہی ہے۔

عامُ الحزن(غم کے سال) کی وجوہات:

مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے کفر و شرک کے اندھیروں میں جب توحید کی شمع روشن کی تو کافروں نے مخالفت کا طوفان برپا کر دیا۔ ایسے وقت میں حضرت خدیجہ اور جنابِ ابوطالب کی شخصیتیں ہی تھیں جنہوں نے آپ کی حمایت کی۔ بالخصوص حضرت خدیجہ وہ ہستی ہیں جو اول دن سے آپ کے ساتھ رہیں۔ جب نبوت و رسالت کا مقدس بوجھ آپ کے مبارک کندھوں پر آیا تو انہوں نے ہی حضور کی ہر طرح سے مدد کی۔یہ پہلے ہی دن آپ پر ایمان لے آئیں اور اسی دن سے اِنہوں نے خود کو اسلام کی خدمت کیلئے وقف کر دیا، یہ مسلسل اس کارِ خیر میں آپ کا دست و بازو(مددگار) بنی رہیں۔ اسی طرح شفیق چچا ابوطالب
1 مواہبِ لدنیہ،1 / 135 بتقدم وتاخر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن