دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
مشرکین کے سامنے سرِ تسلیم خم کر لیں(سر جھکا کر ان کی بات مان لیں) مگرآفرین ہے وفا کی راہوں کے ان مجاہدوں پر! جو مصیبتوں اور تکلیفوں کی چکی میں پستے رہے مگر کافروں کی خواہشات کے آگے نہ جھکے۔ دیکھا جائے تو بائیکاٹ کےمعاملےمیں کافر اپنی پوری کوششوں اور تمام شیطانی سازشوں کے باوجود ناکام ہوئے۔ اس محاصرے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ مشرکین کے ظالمانہ اور انسانیت سوز رویےکی وجہ سے بہت سے لوگ مسلمانوں کے حامی ہو گئے، ان کی حمایت کی وجہ سے ہی اس محاصرے کا اختتام ہوا۔ پھر وقت نے یہ بات ثابت کی کہ جو لوگ دل و جان سے اس محاصرے میں مسلمانوں کے ساتھ ہوئے ان میں سے کئی آگے چل کر مسلمان ہوئے اور مسلمانوں کی اس حمایت کے بدلے اسلام کی دولت سے مالامال ہوئے۔ یہ محاصرہ تین سال تک جاری رہا، ایسے میں ایامِ حج کے دوران پورے عرب سے قافلے مکہ آکر مسلمانوں کے ساتھ ان کے اپنے رشتہ داروں اور خاندان والوں کا ظالمانہ سلوک دیکھتے ہوں گے۔ یہ قافلے واپس جا کر یقیناً اس واقعے کا ذکر کرتے ہوں گے اور یوں لوگ اسلام سے واقف ہوتے ہوں گے۔ اس بائیکاٹ کی بدولت قدرت کی طرف سے اسلام کی اشاعت کا سامان ہونے لگ گیا۔

شفیق چچا اور حضرت خدیجہ کا وصال:

تین سالہ بائیکاٹ کے دوران پیش آنے والی مصیبتوں اور پریشانیوں کے ختم ہوتے ہی مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم دوبارہ ذوق و شو ق سے اپنا فرض ادا کرنے لگے اور پھر سے جاں فشانی(محنت)سے اسلام کی تبلیغ شروع کر دی۔ محاصرہ ختم ہوئے ابھی تھوڑا ہی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن