دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
نے جناب ِابوطالب کو بتایا: چچا جان! اللہ پاک کے نام کے سوا معاہدے کی تحریر کو دیمک نے چاٹ لیا ہے۔ اب اس میں اللہ پاک کے نام کے سوا باقی کچھ نہیں ہے۔ جنابِ ابوطالب حیران ہوئے کہ انہیں کیسے پتہ چلا؟ کہنے لگے: اَرَبُّکَ اَخْبَرَکَ بِہٰذَا یعنی کیا تمہارے رب نے تمہیں یہ بتایا ہے؟ فرمایا: نَعَمْ! جی ہاں! وہ اسی وقت حرم میں گئے اور لوگوں سے کہا: اے گروہِ قریش! میرے بھتیجے نے مجھے اس طرح خبر دی ہے۔ تم اپنا معاہدہ لاؤ! اگر یہ خبر صحیح نکلی تو تم اس ظلم و سختی سے بازآؤ! جبکہ اگر یہ خبر غلط نکلی تو میں اپنے بھتیجے کو تمہارے حوالے کردوں گا۔ مشرکین نے چونکہ اپنی طرف سے بڑی حفاظت کے ساتھ اس معاہدے کو بیت اللہ شریف میں رکھا تھا اس لیے وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ معاہدے کو کچھ ہو سکتا ہے۔ اس لیے بیک زبان کہنے لگے: رَضِیْنَا یعنی جو آپ کہہ رہے ہیں ہم اس پر راضی ہیں۔ پھر انہوں نے جا کر اس معاہدے کو دیکھا تو ان کے ہوش اڑ گئے، کیونکہ جیسا آپ نے ارشادفرمایا تھا حرف بحرف اسی طرح معاملہ تھا۔ یہ عظیم معجزہ دیکھ کر بھی انہیں حق قبول کرنے کی توفیق نہ ملی، بلکہ کہنے لگے:یہ سب ابوطالب کےبھتیجے کےجادو کاکرشمہ ہے۔ 1 کچھ سنگ دل تو ابھی تک اسی بائیکاٹ پرعمل کرنے کی باتیں کرنے لگے مگر کچھ ایسے لوگ جو اس ظلم سے نالاں (پریشان) تھے وہ آڑے آئے اور اس ظالمانہ محاصرے کا اختتام ہوگیا۔

بائیکاٹ کی حکمتیں:

شعبِ ابی طالب کےمحاصرے میں مسلمانوں کو ہرطرح سےمجبورکیا گیا کہ وہ
1 الروض الانف، 2/163-شرح الزرقانی علی المواہب ،2/37 ،38 ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن