30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گنجائش نہیں اور نہ ان کے ساتھ کوئی نرمی ہوگی۔1 مشرکینِ قریش میں سے سب نے ان شرائط کی پابندی کا وعدہ کیا اور پھر کعبہ شریف کے اندر اس دستاویز کو آویزاں کر دیا(لٹکادیا)۔
شعبِ ابی طالب کی مصیبتیں :
اہلِ مکہ کی معیشت کا بنیادی ذریعہ تجارت تھی، جب دیگر اہلِ مکہ نے مل کر بنو ہاشم وغیرہ کا معاشی بائیکاٹ کر دیا تو ایک طرح سے ان کی تجارت پر پابندی لگ گئی۔ اس وجہ سے یہ لوگ زندگی گزارنے کی بنیادی ضرورتوں تک سے محروم ہو گئے۔ یوں یہ بائیکاٹ بنو ہاشم وغیرہ کیلئے بہت بڑی مصیبت اور آزمائش بن کر آیا جس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔2 اس پورے عرصے میں بچے، بوڑھے، مرد اور عورت سب بھوک پیاس کی سختی برداشت کرتے۔ یہاں تک کہ بنو ہاشم کے بچے بھوک پیاس سے ساری ساری رات بلکتے(روتے) رہتے اور ان کی دردناک آوازیں دور دور تک سنائی دیتیں مگر کچھ مشرکین اتنے سنگ دل تھے کہ رحم کھانا تو دور وہ بچوں کی ان آوازوں پر خوش ہوتے تھے۔3ظلم بالائے ظلم یہ کہ مشرکین نے اس گھاٹی کی ناکہ بندی بھی کر دی تاکہ کوئی امداد ان تک نہ پہنچ سکے۔ باہر سے کوئی قافلہ سامان بیچنے مکہ آتا تب بنو ہاشم میں سے کوئی اس سے سامان لینے کی کوشش کرتا مگر مشرکین یا تو اس کا پورا سامان پہلے سے خرید لیتے یا قافلے والوں کو مجبور کرتے کہ ان کے ہاتھ سودا مت بیچو!
1 المغازی لموسی بن عقبہ، ص 82،81
2 السیر والمغازی لابن اسحق، ص156ملخصاو ماخوذاً
3 طبقات ابن سعد، 1/163
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع