دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
پائی پر رکھ دیتے اور میت کا قریبی رشتہ دار پاس آ کر مرنے والے کی خوبیاں بیان کرتا اور اس کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا دیتا پھر وہ اسے دفن کر دیتا۔1 اس طرح جنازے کی عبادت کا حقیقی مقصد خود ستائی (اپنی تعریف) کرنے کے شوق کی نظر ہو گیا تھا۔

زما نۂ جاہلیت کا تلبیہ:

اسی طرح وہ لوگ احرام باندھ کر حج اور عمرہ کرتے اور تلبیہ پڑھا کرتے تھے، لیکن ان میں سے بعض،تلبیہ میں ایسے جملے ملا دیتے کہ رب کی توحید اور وحدانیت کا عقیدہ بگڑ جاتا اور شرک کی گندگی گلے کا ہار بن جاتی۔ ان میں رائج تلبیہ کے الفاظ یوں تھے: لَبَّیْک اَللّٰہُمَّ لَبَّیْک لَا شَرِیْکَ لَکَ اِلَّا شَرِیْکٌ ہُوَ لَک تَمْلِکُہٗ وَ مَامَلَک 2 یعنی میں حاضر ہوں! اے اللہ ! میں حاضر ہوں! تیرا شریک وہی ہے جس کا تُو مالک ہے اور وہ شریک جن کا مالک ہےان کامالک بھی تو ہے ۔ اسی پر بس نہیں بلکہ انہوں نے حج میں دیگرمَن چاہی پابندیاں اور عجیب و غریب شرطیں بھی لگا دی تھیں جن کی وجہ سے یہ عبادت اپنے مقصد سے ہٹ کر ان کے نسلی تکبر اور تعصّب کے فروغ کا ذریعہ بن گئی۔ ان میں سے ایک شرط یہ بھی تھی کہ جب بھی کوئی احرام باندھتا تو بالوں کا ایک گچھا گلے میں ڈال لیتا، اسی طرح جب حج کر لیتا تو پھر ایک مخصوص گھاس کا پٹّا بنا کر گلے میں پہن لیتا۔ کچھ لوگ اپنے اونٹ یا خود اپنے گلے میں حرم کے درختوں کی چھال ڈال لیتے تھے۔3 جبکہ قریش نے بھی اپنے لیے الگ قوانین گھڑ لیے
1 الملل والنحل، 2/599 2 الملل والنحل، 2/597 3 تفسیرروح المعانی،پ7، المائدۃ،تحت الآیۃ:97، 7/47

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن