30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حکم سےتھی۔ مسلم مہاجرین نے ملکِ حبشہ میں بطورِ اقلیت اسلامی دعوت کے بارے میں جو کردار ادا کیا وہ آنے وا لی تمام امت کیلئے بہترین اور راہ نما اصول فراہم کرتا ہے۔
ہجرتِ حبشہ کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس سے اسلام کی آفاقیت اور اس کے عالمگیر ہونے کا اظہار ہوتا ہے۔ اس دور میں عرب کےآس پاس کئی سلطنتیں موجود تھیں، مگر مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے عرب و عجم اور سیاہ و سفید کا فرق مٹا کر حبشہ کی طرف ہجرت کی اجازت عطا فرما ئی ۔
اسی طرح یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ صحابَۂ کرام علیہمُ الرضوان کیلئے دینِ اسلام نہ صرف ہر چیز سے عزیز تھا بلکہ وہ اس کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار تھے۔ یہی وہ جذبہ تھا جو انہیں ایک اجنبی ملک لے گیا اور اسی جذبے نے دنیا و آخرت میں ان کیلئے کامیا بیوں کے دروازے کھول دئیے۔ آج بھی اسلام کی سربلندی کیلئے ایسا ہی جذبہ درکار ہے۔ اللہ پاک ہمیں نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن
ذہنی آزمائش
سیرتِ طیبہ کو یاد رکھ کر اس پر عمل کی نیت سے درجِ ذیل سوالوں کے جوابات پر غور کریں
سوال :حبشہ کےاس وقت کے حکمران نجاشی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں ؟
سوال :پہلی ہجرت کب، کہاں اور کیوں ہوئی؟
سوال : ہجرتِ حبشہ کی چند حکمتیں بیان فرمائیں۔
سوال :مہاجرین کے خلاف کافروں نے کیا سازش رچائی؟
سوال :شاہی دربار میں حضرت جعفر بن ابو طالب رضی اللہ عنہکی تقریر کا کیا ثمرہ(اثر)ظاہر ہوا؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع