دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
اتنے امن سے وہاں کیوں رہ رہے ہیں؟ دوسرا اِنہیں یہ پریشانی ہوئی کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مسلمان وہاں اپنی طاقت جمع کریں اور کچھ عرصے بعد ہم پر دھاوا بول(حملہ کر)دیں۔ یوں انہوں نے کچھ تحائف کے ساتھ ”عمرو بن عاص1 “ اور” عبد اللہ بن ربیعہ2 “ جیسے ماہر اور ذہین افراد کو بادشاہِ حبشہ کے دربار میں اپنا سفیر بنا کر بھیجا ۔ یہ وہاں پہنچے اور تحفے دے کر بادشاہ کو سجدہ کر کے کہنے لگے: جہاں پناہ! ہمارے کچھ مجرم بھاگ کر آپ کے ملک میں پناہ لے چکے ہیں، آپ انہیں ہمارے حوالے کر دیں۔ بادشاہ چونکہ انصاف پسند تھا اس لیے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اس نے مسلمانوں کو دربار میں طلب کیا اور انہیں اپنی صفائی کا موقع دیا۔3

شاہی دربار میں پیشی:

حضرت جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے نمائندہ بن کر گفتگو کیلئے آگے بڑھے۔ خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب انہوں نے ایسے دیا: اے بادشاہ! ہم لوگ ایک جاہل قوم تھے ۔شرک و بت پرستی کرتے۔ لوٹ مار، چوری، ڈکیتی، ظلم و ستم اور طرح طرح کی بدکاریوں اور بداعمالیوں میں مبتلا تھے۔ اللہ پاک نے ہماری قوم میں ایک شخص کو اپنا رسول بنا کر بھیجا جس کے حسب و نسب اور صدق و دیانت کو ہم پہلے سے جانتے تھے، اس
1 حضرت عمرو بن عاص رضی اللہُ عنہ بعد میں ایمان لے آئے۔ صلحِ حدیبیہ کے بعد یہ اس ڈر سے حبشہ چلے گئے کہ کہیں اسلام نہ قبول کرنا پڑے۔ وہاں یہ تابعی بزرگ حضرت اصحمہ نجاشی بادشاہ کے ہاتھ پر ایمان لائے اور بعد میں صحابیت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ آپ بڑے ذہین اور بہترین سپہ سالار تھے، فاتحِ مصر ہونے کا اعزاز آپ کو حاصل ہے۔ سن 43 ہجری عید الفطر کی رات کو تقریباً سو سال کی عمر میں اس دنیا سے کوچ (انتقال)فرما گئے۔ (المغازی للواقدی، 2/741 - تاریخ ابن عساکر، 46/202-ماہنامہ فیضانِ مدینہ، جولائی 2018،ص 42،41 ماخوذاً) 2 بعض کتب میں عبداللہ بن ربیعہ کی جگہ عمارہ بن ولید کا ذکر ہے۔(المغازی لموسی بن عقبہ،ص73) 3 السیرو المغازی لابن اسحق ،ص214

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن