دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
ظلم سے محفوظ رہے اس کی بھی کسر نکال دی گئی ۔اس پر مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے انہیں پھر سےحبشہ کی طرف ہجرت کرنےکی اجازت عطا فرمائی۔ یوں رب کے یہ بندے ایک بار پھر اس سرزمین کی طرف روانہ ہوئے جہاں یہ اطمینان و سکون سے اپنے رب کی عبادت کر سکتے تھے۔ اس دفعہ ان کے ساتھ دوسرے مسلمانوں کی بھی ایک بڑی تعداد تیار ہو گئی۔ اب کی بار اس قافلۂ عشق ومستی کے مرد شرکا کی تعداد تراسی(83)جبکہ خواتین کی تعداد اٹھارہ(18) تھی۔ دامادِ رسول حضرت عثمانِ غنی اپنی زوجہ،صاحبزادیٔ رسول حضرت رقیہ رضی اللہ عنہما کے ہمراہ اس دوسری ہجرت میں بھی شریک تھے لیکن انہیں مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ نہ جانے کا افسوس تھا، بارگاہِ رسالت میں عرض کی: يَارَسُولَ الله فَہِجْرَتُنَا الْاُوْلٰى وَهٰذِهِ الآخِرَةُ اِلَي النّجَاشِيِّ وَلَسْتَ مَعَنَا ؟یعنی یارسولَ اللہ ! ہم نے پہلے ہجرت کی اور اب یہ دوسری ہجرت ہے لیکن حضور ہمارے ساتھ نہیں ہیں؟ تو آپ نے جواباً ارشادفرمایا: اَنْتُمْ مُهَاجِرُوْنَ اِلَى الله تَعَالٰى وَاِلَيَّ، لَكُمْ هَاتَانِ الْهِجْرَتَانِ جَمِيْعًا یعنی تم اللہ پاک اور میری طرف مہاجر ہو اور تمہیں یہ دونوں ہجرتیں نصیب ہوئیں، یہ سن کر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: فَحَسْبُنَا يَارَسُوْلَ الله پھر تو ہمیں یہی کافی ہے۔1

مہاجرین کے خلاف کافروں کی سازش:

جب کافروں نے دیکھا کہ مسلمانوں نے ایک پناہ گاہ (رہنے کی جگہ) تلاش کر لی ہے اور وہاں چین کی زندگی گزار رہے ہیں تو ان سے برداشت نہ ہوا۔ ایک تو اِنہیں یہ افسوس تھا کہ وہ
1 طبقات ابن سعد،1/161 ،162

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن