دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
ایسے میں عَمرو بن لحیّ کا واقعہ1 پیش آیا جس کی نحوست نے تقریباً پورے عرب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے اہلِ عرب خدائے واحد کے ساتھ خود ساختہ(اپنے بنائے) بتوں کو بھی معبود ماننے لگ گئے اور طرح طرح کی گمراہیوں اور جہالتوں سے اپنی پیشانیاں داغ دار کرنے لگے۔ زمانَۂ فترت2 کے اس طویل عرصے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دور مبارک کی بہت سی عبادات باقی رہیں لیکن ان نادانوں نے ان عبادتوں میں ایسی شرطیں اور قیدیں لگا دیں کہ عبادتوں کی روح فنا ہو گئی تھی۔

زما نۂ جاہلیت اور جنازہ:

کچھ عبادتیں اور رسمیں یہ تھیں:اگر کوئی مر جاتا تو وہ اسے کفن پہناتے اور اس کا جنازہ بھی پڑھا کرتے تھے، لیکن جنازے میں رب کی حمد وتعریف اور رحمت و مغفرت کی دعائیں کرنے کے بجائے اُنہوں نے الگ طریقہ گھڑ رکھا تھا ؛ وہ یہ کہ جب کوئی مر جاتا تو اسے کفن دے کر چار
1 عَمرو بن لُحَیّ(لُ،حَ،یّ) بنو خزاعہ کا سردار تھا،زمانَۂ جاہلیت میں جتنی عزت و مقام اسے ملا کسی کو نہ ملا،عرب کے کونے کونے میں اس کی عزت اور نام تھا، حج کے دوران یہ دس دس ہز ار اونٹ ذبح کر کے کھلاتا، اتنے ہی عمدہ لباس پہناتا، یہ جو کرتا اور جو کہتا وہی دین بن جاتا، اہلِ عرب اس کی اطاعت کرتے ۔ اس کے دو ر تک اہلِ عرب دینِ ابراہیمی کی روح پر قائم رہےاور بتوں کی عبادت سے بچے رہے، یہ وہ پہلا شخص ہے جس نے دینِ ابراہیمی کو بدلا اور عربوں میں بڑی بڑی بدعتوں کا رواج ڈالا۔ اس کا واقعہ یہ ہے کہ ایک دفعہ یہ کسی کام سے ملک شام گیا تو وہاں لوگوں کو بتوں کی عبادت کرتے دیکھا، یہ اس سے متاثر ہوا اور ان سے ایک بت مکہ لے آیا اور یہاں نصب کر کےاس کی عبادت کا حکم دیا۔یوں عرب کے ہر گھر میں بت رکھا جانے لگا۔ (سیرتِ حلبیہ،1/17تا20 ملخصاً) اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا اس کے بارے میں ارشاد ہے: میں نے عَمرو خزاعی کو دیکھا کہ وہ جہنم میں اپنی آنتیں کھینچ رہا ہے۔ (بخاری،2/480،حدیث: 3521ملتقطاً) 2 نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کے درمیانی زمانےکو’’فترت‘‘ کہتے ہے۔ (سیرتِ حلبیہ،1/34 ماخوذاً)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن