دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
اس سے یہ خطرہ نہیں کہ وہ مسلمانوں کو ستائے یا انہیں پریشان کرے گا۔ اس لیے آپ نے مسلمانوں کو اپنےدین کی حفاظت کیلئے حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کی اجازت عطا فرما دی۔ یوں اعلانِ نبوت کے پانچویں سال سن 615 عیسوی میں گیارہ مرد اور چار عورتیں اپنا ایمان بچانے کیلئے وطن چھوڑ کر پردیس کی راہوں کے مسافر بن گئے۔ یہ لوگ پہلے شُعَیبَہ1 نامی بندرگاہ پر پہنچے۔ وہاں سے کشتیوں میں بیٹھ کر سمندر پار حبشہ کی سرزمین پر پہنچ گئے۔ حبشہ پہنچ کر مسلمانوں نے چین کا سانس لیا، وہ بڑے سکون اور اطمینان کے ساتھ زندگی بسر کرنے لگے اور اپنے خالقِ حقیقی کی عبادت میں محو (مصروف) رہنے لگے۔ رجب کا مہینہ تھا جب مہاجرین کا یہ پہلا کارواں (قافلہ) ہجرت کر کے حبشہ پہنچا تھا، تین ماہ تک یہ لوگ وہاں امن و عافیت سے رہے۔2 پھر ایک روز انہیں اطلاع ملی کہ مکہ میں امن آ چکا ہے اور کافروں نے اسلام کے دامن میں پناہ لے لی ہے۔ مہاجرین نے مشورہ کیا کہ جب ظلم و تشدد کا دور ختم ہو چکا ہے تو ہمیں واپس اپنے وطن اور اہل و عیال کا رخ کر لینا چاہیے۔ کچھ افراد نے اس مشورے پر عمل کیا جبکہ کچھ وہیں رہے۔

دوسری ہجرتِ حبشہ:

وہ چند افراد جو حبشہ سے واپس آئے مکہ پہنچتے ہی ان کے ہم وطنوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا (دھمکایا)اور پھر سے ظلم و ستم کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ وہ تین ماہ جس میں یہ لوگ
1 شُعَیْبَہ جدہ سےتھوڑے فاصلے پر ایک بندر گاہ تھی، جدہ کی بندرگاہ بننے سے پہلے اہلِ مکہ کی کشتیاں یہیں لنگر انداز ہوتی تھیں۔(معجم البلدان، 3/146) حضرتِ عثمان رضی اللہُ عنہ کے دورِ خلافت میں جدہ میں بندرگاہ بنائی گئی۔ 2 طبقات ابن سعد، 1/159تا 161 ماخوذاًو ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن