دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَكُوْۤا اَنْ یَّقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا وَ هُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ(۲) وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْكٰذِبِیْنَ(۳)(پارہ 20،عنکبوت: 3،2) ترجمہ کنزالعرفان : کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ انہیں صرف اتنی بات پر چھوڑ دیا جائے گا کہ وہ کہتے ہیں ہم ’’ایمان لائے‘‘ اور انہیں آزمایا نہیں جائے گا؟ اور بیشک ہم نے ان سے پہلے لوگوں کو آزمایا تو ضرور ضرور الله انہیں دیکھے گا جو سچے ہیں اور ضرور ضرور جھوٹوں کو (بھی) دیکھے گا۔ اس آیت سے معلوم ہو رہا ہےکہ تمام امتوں میں کئی حکمتوں اور مصلحتوں کے پیش ِ نظر الله پاک کا یہ طریقہ جاری رہا ہے کہ وہ ایمان والوں کو آزمائشوں میں مبتلا فرماتا ہے، لہٰذا اس کے برخلاف ہونے کی توقّع رکھناجائز نہیں۔ اس امّت سے پہلے لوگوں پر بھی انتہائی سخت آزمائشیں اور مصیبتیں آئیں، لیکن پہلے لوگوں نے ان مصیبتوں ا ور آزمائشوں پر صبرکیا اور اپنے دین پر اِستقامت کے ساتھ قائم رہے۔ اس سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ آزمائشیں اور مصیبتیں آئیں تو سابقہ لوگو ں کی طرح ہم بھی صبر و ہمت سے کام لیں اور اپنے دین کے احکامات پر مضبوطی سے عمل کرتے رہیں ۔

ذہنی آزمائش

سیرتِ طیبہ کو یاد رکھ کر اس پر عمل کی نیت سے درجِ ذیل سوالوں کے جوابات پر غور کریں سوال :کیا وجہ تھی کہ کفار قریش پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور قرآن کریم کو حق و سچ ماننے کے باوجود بھی دولتِ اسلام سے محروم رہے؟ سوال :رئیسانِ قریش کا چھپ کر آقا کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی تلاوتِ قرآن سننے کا واقعہ بیان کریں؟ سوال :کفارِ قریش نے مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر کیا کیا مظالم ڈھائے؟ سوال :صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر ہونے والے ظلم و ستم کے واقعات بیان کریں ۔ سوال :ایمان والوں کو اکثر مصیبتوں اور آزمائشوں کا سامنا کیوں رہتا ہے؟

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن