30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسلامی تحریک میں شہادت کا سب سے پہلا جام اسی خاندان کے حصے میں آیا۔ان کے صاحبزادے حضرت عمارکوبھی پریشان کیا جاتا، انہیں ننگی پشت کے بل انگاروں پر لٹا دیا جاتا تھا۔مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰ لہٖ وسلم نےاس خاندان پر ظلم کےمناظر دیکھے تو ارشاد فرمایا: اےآلِ یاسر! صبر کرو، تمہارے ساتھ جنت کا وعدہ ہے۔ 1
اسلام کے سچے جانثاروں میں سے چند کے احوال بطور نمونہ پیش کیے گئے ہیں، ورنہ اس دور میں جس نے بھی اسلام کو سینے سے لگایا اسے آزمائش اور مصیبت کی بھٹی میں جھونکا گیا اور پوری کوشش کی گئی کہ ان تکلیفوں سے بچنے کیلئے وہ اسلام سے مرتد ہو جائے، لیکن اسلام کے ماننے والے یہ جاں باز ان آزمائشوں میں پہاڑ جیسی مضبوطی کے ساتھ جمے اور ڈٹے رہے۔
حق پر ہونے کے باوجود مظلوم کیوں؟
یہاں یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور ان کے صحابہ حق پر تھے تو انہوں نے تکلیفیں اور مصیبتیں کیوں جھیلیں؟ اللہ پاک نے انہیں کیوں نہ بچایا اور ان کی مدد کیوں نہ کی؟ اس کی ایک وجہ تو یہی ہے کہ ایمان لانے والا اپنی جان، مال اور عزت وغیرہ کا ربِّ کریم کے ساتھ سودا کر لیتا ہے اور اس بات کا اقرار کر لیتا ہے کہ اس کی تمام خواہشیں اور تمنائیں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شریعت کےتابع ہوں گی۔ اب اس راہ پر چلنے والے مومن و منافق، اپنےاور بیگانے سب ہو سکتے تھے، اسی لیے انہیں مصیبتوں اور تکلیفوں سے آزمایا گیا کہ کھرے اور کھوٹے میں امتیاز ہو جائے۔ اسی بات کو قرآنِ کریم میں ایسے بیان کیا گیا ہے:
1 مستدرک للحاکم،4/469،حدیث:5696
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع