30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان کی مالکن لوہے کی سلاخ گرم کرواتی اور وہ گرم گرم سلاخ ان کے سر پر رکھ دیتی، یہاں تک کہ سلاخ ٹھنڈی ہو جاتی۔ ایک دن انہوں نے مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے اپنی حالت بیان کی اور دعا کیلئے عرض کیا۔ آپ نے ان کیلئے دعا فرمائی:” اَللّٰهُمَّ انْصُرْ خَبَّابًا یعنی الٰہی! خبّاب کی مدد فرما۔“ اس مدد کے اسباب یوں پیدا ہوئے کہ ان کی مالکن کے سر میں شدید تکلیف ہو گئی، اس کا علاج یہ تجویز کیا گیا کہ سر داغاجائے۔ اب معاملہ الٹ ہوگیا، ان کے ہاتھ میں گرم سلاخ ہوتی اور سامنے مالکن کا سر ہوتا تھا۔ 1
آلِ یاسر:
حضرت عمّار رضی اللہ عنہ کے والدِ گرامی حضرت یاسر رضی اللہ عنہ کا تعلق یمن سے تھا، ایک دفعہ مکہ آئے تو پھر یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ یہاں انہوں نے ایک کنیز سُمَیَّہ سے نکاح کر لیا جن کے بطن سے حضرت عمار پیدا ہوئے۔ حضرت یاسر اور ان کا خاندان گویا مکہ میں بے سہارا تھا۔ جب یہ تینوں ایمان لے آئے تو کافروں کے سینوں پر سانپ لوٹ گئے۔ انہوں نے ان تینوں کو ایذائیں دینا شروع کر دیں۔ حضرت یاسر تشدد کی تاب نہ لا سکے اور شہید ہو گئے۔2 حضرت سمیّہ رضی اللہ عنہا کو ان کے مالک نے ابوجہل بدبخت کے حوالے کر دیا، اس نے پہلے انہیں ورغلانے کی کوشش کی،مگر یہ سچی مومنہ خاتون ایمان پر ڈٹی رہیں۔یہاں تک کہ اسلام کے سب سے بڑے دشمن ابوجہل مردود نے انہیں نیزہ مارکرشہیدکر دیا۔3
1 سیرت حلبیہ،1/326 -اسد الغابۃ،2 /142
2 اسدالغابہ،5/482-الاصابہ،6/500
3 الاستیعاب ،4/419
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع