دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
شروع کر دیا۔ یہ سمجھےکہ مجھے کوئی نہیں دیکھ رہا لیکن دور کھڑے چند کافر انہیں دیکھ رہے تھے، انہوں نے ان کا پیچھا کیا، ان کے مالک ابن جدعان کے پاس آئے اور اسے سارا وا قعہ بتایا۔ اس نے لوگوں سے کہہ دیا کہ جیسا جی چاہے بلال کے ساتھ سلوک کرو۔1 اس کے بعد سے ان پر بلاؤں کا دور شروع ہوا۔ اس میں شدت تب آئی جب امیہ نے انہیں ابن جدعان سے خرید لیا۔ امیہ بے حد ظالم تھا، وہ تکلیف دینے کے نت نئے طریقے ڈھونڈتا اور انہیں حضرت بلال پر آزماتا۔کبھی ان کی گردن میں رسی ڈال کر مکے کے اوباشوں کے ہاتھوں میں دے دیتا جوانہیں مکہ کی گلیوں میں گھسیٹتے، کبھی انہیں بھوکا پیاسا رکھ کر دوپہر کی تپتی دھوپ میں ریت پر لٹا کر سینے پر بھاری پتھر رکھ دیا جاتا ،کبھی ان کے جسم کو پتھروں سے کچلا جاتا۔2 ایک دن حضرت ابوبکر صدّیق رضی اللہ عنہ نے انہیں اس حال میں دیکھا تو امیہ کو بیچنے کا کہا۔ وہ بیچنے پر رضامند ہوگیا۔حضرت صدّیقِ اکبر نے انہیں خرید کر آزاد کر دیا۔ 3

خَبَّاب بن اَرَت:

حضرت خبّاب رضی اللہ عنہ ایک کافرہ اُمِّ اَنْمار کے غلام بننے سے پہلے ایک آز ا د فرد تھے، کسی نے انہیں پکڑا اور منڈی میں جا کر فروخت کر دیا، وہاں اُمِّ انمار نے انہیں خرید لیا۔ یہ لوہار تھے۔ جب یہ ایمان لائے تو مالکن کے حکم سے انہیں دہکتے انگاروں پر لٹا دیا جاتا، جسم جلتا، چربی پگھلتی، جس سے انگارے بجھ جاتے مگر انتقام کی آگ پھر بھی سرد نہ ہوتی۔ کبھی
1 تاریخ ابن عساکر،10/436ملتقطا 2 اسد الغابہ،1/306 ملتقطا- الاستیعاب، 1/259 3 حلیۃ الاولیاء، 1/199ملخصا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن