دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
کے معزز رکن تھے، اسلام قبول کرنے پر انہیں ان کا چچا تکلیفیں دیتا، اِنہیں رسیوں میں باندھ کر عرب کی تپتی دھوپ میں ڈال دیتا۔1 حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ جب ایمان لائے تو ان کا دانہ پانی بندکر دیا گیا، حالانکہ اسلام قبول کرنے سے پہلے دولت مند والدین کی آنکھ کا تارا تھے، مکّہ کےحسین و جمیل نوجوان تھے، اس حال میں باہر نکلتےکہ پاؤں میں باہر سے منگوائی ہوئی بہترین چپل ہوتی، بدن پر مہنگا اور نرم و ملائم لباس ہوتا اور اس پر وافر مقدار میں مہنگی خوشبوئیں چھڑکی ہوتیں،جہاں سےگزر جاتے گلی کوچے مہک جاتے، مگر اسلام لانے کے بعد ان کی آسائشیں تکلیفوں میں بدل گئیں۔مسلسل ایذائیں برداشت کرنے کی وجہ سے ان کی کھال سانپ کی کینچلی کی طرح جسم سے جدا ہوتے ہوئے بھی دیکھی گئی۔ 2 جب مکہ کے بااثر لوگوں کے ساتھ کافروں کا ایسا رویہ تھا کہ جس پر بس چلتا اسی کو تشدد کا نشانہ بنا دیتے تھے تو وہ لوگ جو بالکل غریب تھے، یا جو بے یار و مددگار غلام تھے، ان پر کافروں نے ظلم و ستم کے کیسے پہاڑ توڑے ہوں گے!! چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں:

حضرت بلال ِحبشی :

حضرت بلال رضی اللہ عنہ پہلے، کافر سردار عبد اللہ بن جدعان کے غلام تھے۔اسی دور میں ایک معجزہ دیکھ کر ان کا دل نورِ ایمان سے جگمگا اٹھا۔ کچھ عرصے تک ایمان کی دولت چھپائے رکھی، بالآخر ایک دن پتہ چل ہی گیا۔ ہوا یوں کہ یہ حرم میں بتوں کے پاس کھڑے تھے، معبودانِ باطلہ کی نفرت نے جوش مارا، اِدھر اُدھر دیکھا،کسی کو نہ پا کر بتوں پرتھوکنا
1 تاریخ ابن عساکر ،39 /26 2 طبقات ابن سعد،3/86 ،88ملتقطا- ماہنامہ فیضانِ مدینہ، جولائی 2017، ص34

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن