30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی کے سامنے سجدہ ریز ہوں جو پوری کائنات کا خالق بھی ہے اور مالک بھی۔ اس سنہرے اور عالمگیر پیغام کو ماننے کے بجائے کافرآپ کی جان کے دشمن ہو گئے۔
معاشرے میں آپ کا مقام:
مکہ کے اس معاشرے میں مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شخصیت ذاتی وقار اور خاندانی وجاہت میں بے مثل و بے مثال تھی، اسی لیے دوست دشمن سب آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے، آپ کے صدق، امانت داری، عفت و پاک دامنی اور فضولیات سے دوری کے ساتھ ساتھ نبوت کے رعب نے آپ کی عظمت کو کئی گنا بڑھا دیا تھا، پھر ابوطالب اور ان کے ساتھ بنو عبدالمطلب اور بنو ہاشم کے خاندانوں کی حمایت نے آپ کی اہمیت مزید بڑھا دی تھی۔ ایسے میں براہِ راست آپ پر ہاتھ ڈالنے کی ہمت کرنا گویا کسی بڑی جنگ کو دعوت دینے کے مترادف تھا، اسی لیے کچھ لوگ آپ کو تکلیف دینے سے بچتے تھے، البتہ بعض بدنصیب ایسے بھی ہوئے جنہوں نے آپ کو طرح طرح سے ستایا اور آپ کو تکلیف دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔
ابو لہب کے آپ پر مظالم:
ان بدبختوں میں سے ایک ابولہب تھا، اس کا اصل نام عبدالعزیٰ تھا لیکن ظاہری خوبصورتی اور سرخ و سفید رنگ کی وجہ سے اسے ابولہب کہتے تھے۔ یہ واحد کافر ہے جس کی مذمت میں قرآنِ پاک کی پوری سورت نازل ہوئی۔ یہ اور اس کا گھرانہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو تکلیف دینے میں پیش پیش رہتا تھا۔ بعثت سے پہلے اس کے دو بیٹوں کے ساتھ نبی علیہ السلام کی دو صاحبزادیوں حضرت رقیہ اور حضرت امِّ کلثوم رضی اللہ عنہما کی شادی ہوئی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع