30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علیہ واٰلہٖ وسلم اور آپ کے اصحاب پر ظلم و ستم کے دروازے کھول دیئے۔1
اب یہ کہ جیسے ہی کوئی طاقتور شخص مسلمان ہوتا تو سردارانِ قریش خون کے گھونٹ پی کر رہ جاتے اور اگر ان کے برابر کا کوئی شخص اسلام قبول کرنے کی جرأت کر لیتا تو وہ اس سے تعلقات ختم کر دیتے اور اسے طعن و تشنیع کا نشانہ بھی بناتے، جبکہ اگر کوئی بے سہارا اور کمزور شخص ایمان کی دولت سے مقدر چمکاتا تو اس کا جینا محال کر دیا جاتا۔ اسے طرح طرح سے تڑپایا اور ستایا جاتا کہ شاید وہ توحید کا پٹا گلے سے نکال پھینکے مگرمصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پیارے پیارے ہاتھوں سے شربتِ توحید کے جام پینے والے سارے ظلم و ستم برداشت کرتے مگر توحید کی را ہوں کو چھوڑ کر کفر و شرک کی را ہوں کے را ہی نہ بنتے۔ یوں حالات سنگین سے سنگین تر ہونے لگے اور دشمنیوں میں اضافہ ہونے لگا۔
ذہنی آزمائش
سیرتِ طیبہ کو یاد رکھنے کی نیت سے درجِ ذیل سوالوں کے جوابات پر غور کریں
سوال : دعوتِ اسلام کا پہلا دور خفیہ طریقے سے ہوا،اس سےکیا فوائد حاصل ہوتےہیں؟
سوال : اسلام کی پہلی تربیت گاہ کون سی تھی اور اس کے انتخاب کی وجوہات کیا تھیں؟
سوال : حضرت ارقم بن ابو ارقم کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
سوال :مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی حفاظت سے ابو طالب کو روکنے کیلئے کفارِ قریش کےکیا اقدامات تھے؟
سوال : دعوتِ اسلام روکنے کیلئے کفارِ قریش نے کون سی چالیں چلیں؟
1 خازن، پ 30، الکافرون، تحت الآیۃ:1 ، 4/ 418،417
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع