دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
آخر تنگ آ کر قریش کے کافر سرداروں نے چوتھی چال یہ چلی کہ اسلام اور کفر کے بیچ کوئی درمیانی راہ نکل آئے، یعنی اسلام کی کچھ باتیں مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم چھوڑ دیں اور کفر کی کچھ باتوں سے کافر دست بردار ہو جائیں، یا کچھ کفریہ کام مسلمان کرلیں، بدلے میں کافر اسلام کی کچھ عبادتیں کر کے ان پر مہرتصدیق لگا دیں۔ یوں سمجھوتے کی راہ نکل آئے، لیکن آپ نے اس پیش کش کو بھی یکسر(بالکل) ٹھکرا دیا۔ قرآنِ کریم میں ارشاد ہوتا ہے: قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ(۱) لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ(۲) وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ(۳)(پ30، الکافرون:1-3) ترجمہ: تم فرماؤ اے کافرو! نہ میں پوجتا ہوں جو تم پوجتے ہواور نہ تم پوجتے ہو جو میں پوجتا ہوں ۔ قریش کے کافر سرداروں کی ایک جماعت نے مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں، ہم آپ کے دین کی پیروی کریں گے۔ ایسے کہ ایک سال آپ ہمارے معبودوں کی عبادت کریں، بدلےمیں ایک سال ہم آپ کے معبود کی عبادت کریں گے۔ آپ نے اس کفریہ کام سے رب کی پناہ مانگی۔ سیدھا انکار دیکھ کر کافر کہنے لگے: چلیں عبادت نہ کریں! بس اتنا کر دیں کہ ہمارے کسی بت کو تعظیماً (عزت سے) ہاتھ ہی لگا دیں، بدلے میں ہم آپ کی تصدیق کر لیں گے۔ ان کی اس تجویز و پیش کش پر یہ سورت نازل ہوئی۔ سورت نازل ہونے کے بعد آپ مسجد ِحرام میں آئے اور وہاں قریش کی جماعت کو یہی سورت پڑھ کر سنائی۔ یہ سنتے ہی وہ مایوس ہو گئے اور انہوں نے حضور صلی اللہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن