30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے واقعات سناتے ہیں، میں تمہیں رستم،اسفند یار اور ایران کے شہنشاؤں کے قصے سناتا ہوں، لہٰذا میری اور ان کی باتوں میں کوئی فرق نہیں۔1قرآنِ پاک کی یہ آیتِ مبارکہ اسی نضر بن حارث کے بارے میں نازل ہوئی:
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَهْوَ الْحَدِیْثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ ﳓ وَّ یَتَّخِذَهَا هُزُوًاؕ-
(پ21، لقمان:6)
ترجمہ: اور کچھ لوگ کھیل کی بات خریدتے ہیں کہ الله کی راہ سے بہکادیں بے سمجھے اور اُسے ہنسی بنالیں۔
یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ اسی شخص نے گانے والی ایک لونڈی خرید رکھی تھی، اس کے ذریعے لوگوں کو بہکایاکرتا، جو کوئی اسلام لانا چاہتا یہ اسے اپنی لونڈی کے پاس لے جاتا اور کہتا کہ اسے خوب کھلاؤ پلاؤاور گانا سناؤ۔ وہ لوگوں سے کہتا کہ گانا اور عیش و عشرت نماز اور روزہ سمیت ان تمام چیزوں سے بہتر ہےجس کی طرف تمہیں رسول( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )بلاتے ہیں۔2
(4)سودے بازی:
جس طرح چمکتے سورج کی کرنوں کو روکنا آسان نہیں اسی طرح مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے آفاقی اور لافانی(دنیا پر چھاجانے اور فنا نہ ہونے والے) پیغامِ حق کی نورانی کرنوں کو بھی تاریک دلوں میں اجالا کرنے سے روکنا ان کافروں کے بس سے باہر تھا۔ ان کی ہر چال چند دن کے بعد اثر چھوڑ دیتی اور وقت گزرنے کے ساتھ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا۔
1 تفسیر خازن، پ 21، لقمان، تحت الآیۃ: 6، 3 / 468- تفسیر مدارک، پ 21، لقمان، تحت الآیۃ: 6،ص916،915 ملتقطاً
2 تفسیر قرطبی ، پ 21، لقمان، تحت الآیۃ:6 ، 7/39
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع