دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

(2)جھوٹا پروپیگنڈا کرنا:

قریش کے کافروں کی دوسری چال یہ تھی کہ مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰ لہٖ وسلم کی تعلیمات و فرمودات اور خود آپ کی شخصیت کے بارے میں لوگوں کے دلوں میں شکوک و شبہات اور وسوسوں کے بیج بوئے جائیں۔ مقصد یہی تھا کہ طرح طرح کے اعتراضات سے لوگ آپ کےبارے میں شک و شبہ میں پڑ جائیں اور آپ سے منہ موڑلیں۔ قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر ان کی ایسی باتوں کا ذکر کر کے رد کیا گیا ہے، ایک مقام پر ارشاد ہوتا ہے: وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفْكُ-ﰳافْتَرٰىهُ وَ اَعَانَهٗ عَلَیْهِ قَوْمٌ اٰخَرُوْنَۚۛ-فَقَدْ جَآءُوْ ظُلْمًا وَّ زُوْرًاۚۛ(۴) وَ قَالُوْۤا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ اكْتَتَبَهَا فَهِیَ تُمْلٰى عَلَیْهِ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا(۵) (پ18، الفرقان:4-5) وَ قَالُوْۤا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ اكْتَتَبَهَا فَهِیَ تُمْلٰى عَلَیْهِ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا(۵) ترجمہ: اور کافر بولے یہ تو نہیں مگر ایک بہتان جو انہوں نے بنالیا ہے اور اس پر اور لوگوں نے انہیں مدد دی ہے بےشک وہ ظلم اور جھوٹ پر آئے اور بولے اگلوں کی کہانیاں ہیں جو انہوں نے لکھ لی ہیں تو وہ ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں۔ ان آیات میں بیان کیا جا رہا ہےکہ قریش کے سردار یہ باتیں کہا کرتے تھے: (1)یہ قرآن تو بہت بڑا جھوٹ ہےجو نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے خود بنا لیا ہے اور اسے بنانے میں اہلِ کتاب نے ان کی مدد کی ہے۔ (2) یہ قرآن اللہ پاک کی طرف سے نہیں ہے بلکہ جس طرح رستم اور اسفند یار وغیرہ کے قصے ہیں اسی طرح یہ بھی پہلے لوگوں کی کہانیوں پر مشتمل ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن