30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ مکان کوہِ صفا پر واقع تھا اور صفا ایک مقدس پہاڑی ہے، یوں اسلام کی دعوت کو عام کرنے کے عظیم کام کے لئے یہ بابرکت جگہ بالکل موزوں(مناسب) تھی، نیز پہاڑی پر ہونے کی وجہ سے یہ مکان بلندی پر تھا کہ وہاں سے دشمنوں پر نظر رکھنا بھی بہت آسان تھا، یوں خفیہ طریقے سے دعوت و تبلیغ کا کام کرنے کے لئےبھی یہ جگہ بالکل درست تھی۔ بہرحال تین سا ل تک یہا ں عبادت و تربیت کا سلسلہ جاری رہا اور مسلمانوں کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھنے لگی حتی کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اپنی قوم کو دعوت دینے کا حکم فرمایا اور ارشاد ہوا:
وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَكَ الْاَقْرَبِیْنَۙ(۲۱۴)1
ترجمہ: اور اے محبوب! اپنے قریب تر رشتہ داروں کو ڈراؤ!
1 پ19، الشعرآء:214
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع