30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کلبی رضی اللہ عنہ کی شکل میں آتے۔ اس صورت میں صحابہ بھی دیکھ لیتے تھے۔
(5)فرشتہ وحی لے کر آئے۔ جیسے حضرت اِسرافیل علیہ السلام تین سال تک وحی لاتے رہے پھر یہ خدمت حضرت جبرائیلِ امین علیہ السلام کے سپرد کردی گئی۔
(6)انبیائے کرام علیہم السّلام پردے کے پیچھے سے اللہ پاک کا کلام سنیں۔ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السَّلا م نے سنا۔
(7) انبیائے کرام علیہم السّلام بغیر پردے کے براہِ راست رب کا کلام سنیں۔ یہ سننا چاہے بیداری میں ہو یا خواب میں۔ بیداری کی مثال جیسے شبِ معراج مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اور کوہِ طور پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے سنا اور خواب کی مثال بھی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سننے کی ہے۔1
ذہنی آزمائش
سیرتِ طیبہ کو یاد رکھنے کی نیت سے درجِ ذیل سوالوں کے جوابات پر غور کریں
سوال : مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم غارِ حرا میں کیوں تشریف لے جاتے تھے؟
سوال : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی پہلی وحی سے متعلق حدیث بیان کریں۔
سوال : پہلی وحی سے کیا کیا اسباق اور نصیحتیں ملتی ہیں؟
سوال : نزولِ وحی کی قسمیں اور صورتیں کیا کیا ہیں؟
سوال : ورقہ بن نوفل کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
1 الروض الانف، 1/401، 402 بتغیر - التیسیر فی علم التفسیر، ص25 ،26 بتغیر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع