30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دوسری وحی کا نزول:
وحی کا سلسلہ کچھ عرصے تک اس لئے رُکا کہ آپ کا شوق و انتظار زیادہ ہو جائے، جب آپ کی بے قراری حد سے بڑھنے لگی تو پھر ایک دن حضرت جبرائیل علیہ السلام وحی کے روح پَروَر(خوشیوں بھرے) پیغام کی دوسری قسط لے کر نازل ہوئے، جس میں سورۂ مدّثر کی پہلی پانچ آیات شامل تھیں۔ ان میں آپ کو بالخصوص دعوتِ حق دینے کا حکم دیا گیا تھا، آپ نے پیغام الٰہی کے تاباں (چمکتے) نور سے دنیا کو منور کرنے کا پکا ارادہ فرما لیا۔ اس کے بعد وحی کا تسلسل قائم ہوگیا اور 23 سال تک یہ روشن نور آپ کے ذریعے کائناتِ انسانی کی ہدایت کا ذریعہ بنتا رہا اور قیامت تک کے لئے یہی انسانیت کی معراج و ترقی کا زینہ قرار پایا۔
نزولِ وحی کی صورتیں:
اقسام ِوحی کی صورتیں اور مثالیں درجِ ذیل ہیں:
(1)خواب ۔ جیسے حضرت ابراہیم کو حضرت اسمٰعیل علیہما السّلام کی قربانی کا حکم ہوا۔
(2)دل میں کوئی بات ڈالی جائے۔ جیسے فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے: جبرائیل نے میرے دل میں یہ بات ڈال دی کہ کوئی شخص اس وقت تک نہیں مر سکتا جب تک وہ اپنا رزق مکمل نہ کر لے۔
(3)گھنٹی کے ٹن ٹنانے جیسی آواز میں وحی آئے۔ یہ قسم سب سے سخت ہے کہ مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر جب اس صورت میں وحی نازل ہوتی تو سخت سردی میں بھی پسینے کے قطرے نمودار ہوتے (نکل آتے) اور مبارک پیشانی کو چومنے لگتے۔
(4)فرشتہ کسی معروف یا اجنبی مرد کی شکل میں آکر اللہ پاک کا کلام پیش کرے۔ جیسے حضرت جبرائیل علیہ السلام اَعرابی(دیہاتی شخص) کی صورت میں حاضر ہوئے یا حضرت دِحیہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع