30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے کہ بڑی سے بڑی تکلیف اور ایذا اس کے لئے رکاوٹ نہیں بنتی۔ یہ وہ ہتھیار ہے جو ایک داعی(دین کی دعوت عام کرنے والے) کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔ یہی وہ چیز ہے جو اللہ پاک نے مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں پیدا فرمائی اور اسلام کی دعوت کا بوجھ اٹھانے کے لئے آپ کے قلبِ اقدس (دل)کو غارِحرا کی ان تنہائیوں میں تیار فرمایا۔1
نبوت کی علامتیں:
اسی عرصے میں آپ پر نبوت کی علامتیں بھی ظاہر ہونے لگیں۔ جو بھی خواب دیکھتے صبح کے اجالے کی طرح اس کی تعبیر سامنے آجاتی۔ سچے خوابوں کا یہ سلسلہ چھ ماہ تک رہا۔ 2 خوابوں کا سچ ہونا شاید اس لئے تھا کہ نبوت کے بعد عالمِ غیب کی حقیقتیں عقل کو حیران نہ کریں، بلکہ ان سے پہلے ہی کچھ تعلق اور اُ نسیت پیدا ہوجائے۔3 اسی طرح جب آپ عرب کی وادیوں اور چٹانوں میں تنہا سفر پر نکلتے تو شجر و حجر آپ کو سلام کے نذرانے پیش کرتے۔ خود ارشاد فرماتے ہیں: ” إِنِّي لَاَعْرِفُ حَجَرًا بِمَكَّةَ كَانَ يُسَلِّمُ عَلَيَّ قَبْلَ اَنْ اُبْعَثَ اِنِّي لَاَعْرِفُهُ الْآنَ “4 یعنی میں مکے کے اس پتھر کو ابھی تک جانتا ہوں جو اعلانِ نبوت سے پہلے مجھے سلام کرتاتھا۔
1 فقہ السیرۃ، ص 61
2 بخاری، 4/401، حدیث:6982-سیرتِ رسولِ عربی، ص 80
3 فقہ السیرۃ، ص 64
4 طبقات ابن سعد، 1/125-مواہبِ لدنیہ، 1/112
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع