دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saya e Arsh Kis Kis ko Milay ga? | سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟

book_icon
سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟

زیادہ ہوں گی یہاں تک کہ کفار کوان کا پسینہ لگام دے رہاہوگا۔ ‘‘ان سے عرض کی گئی : ’’ تومؤمنین کہاں ہوں گے ؟‘‘ارشادفرمایا : ’’سونے کی کرسیوں پر ہوں گے اوراُن پربادل سے سایہ کیا جائے گا۔ ‘‘  (فتح الباری شرح البخاری  ، کتاب الرقاق ، ج۱۱ ، ص۳۳۷)

(علامہ سیوطی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں )پھر میں نے دیکھاکہ امام طبرانی علیہ رحمۃاللہ الوالی نے اپنی کتاب ’’الکبیر‘‘ میں اس حدیثِ پاک کے مرفوع ہونے کی صراحت فرمائی ہے ۔ چنانچہ ،

           حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ اللہ کے مَحبوب ، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ  و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکافرمانِ ذیشان ہے : ’’بروزِقیامت لوگ جمع ہوں گے ، توکہاجائے گا : ’’اس اُمت کے فقراء اورمساکین کہاں ہیں ؟‘‘تو وہ کھڑے ہوجائیں گے َ‘‘پوچھاجائے گا : ’’تم نے کیاعمل کئے ؟‘‘ وہ عرض کریں گے : ’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !تو نے ہمیں آزمائش میں مبتلا کیا تو ہم نے صبرکیااورحکمرانی وسلطنت کاوالی ہمارے علاوہ دوسروں کو بنادیا ۔ ‘‘اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا : ’’تم نے سچ کہا ۔ ‘‘یا اسی کی مثل ارشادفرمائے گا(یہ راوی کا شک ہے)پھروہ دوسرے لوگوں سے بہت پہلے جنت میں داخل ہوجائیں گے اورحساب کی سختیاں حکمرانوں اورصاحبِ سلطنت لوگوں پرباقی رہ جائیں گی ۔ ‘‘ صحابہ کرام رضوان ا للہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے عرض کی : ’’اس دن مؤمنین کہاں ہوں گے ؟‘‘ حضورنبی ٔکریم ، رء وف رحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’ ان کے لئے نور کے منبررکھے جائیں گے اوراُن پربادلوں سے سایہ کیاجائے گا۔ ‘‘ (صحیح ابن حبان  ، باب وصف الجنہ واھلھا  ،  الحدیث ۷۳۷۶ ،  ج۹ ،  ص ۲۵۳)

          حضرت سیِّدُنا سلمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے ، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہنے  ارشادفرمایا : ’’سورج قیامت کے دن لوگوں سے بہت زیادہ قریب ہوگاحتّٰی کہ ان کے  سر وں سے ایک یادوکمان کے فاصلے پر آجائے گا ، اس دن کسی کے بدن پر پھٹے پرانے  کپڑے کا ایک ٹکڑاتک نہ ہو گا۔ مگراس دن کسی مؤمن مرداور عورت کاسِتر دکھائی نہ دے گا اورنہ ہی اُس دن کسی مؤمن مرداورعورت کوسورج کی گرمی نقصان پہنچائے گی جبکہ باقی لوگوں۔ یاارشادفرمایا-کافروں کو پیساجائے گا تو اُن کے پیٹ ابلنے اور جوش مارنے کی آوازیں نکالیں گے۔ ‘‘ (الزھد لابن المبارک  ،  اول السادس عشر  ،  الحدیث ۳۴۷ ،  ص۱۰۰)

فرامینِ صحابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی شرح :

          (علامہ سیوطی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں )ان آثاریعنی فرامینِ صحابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے ظاہرتویہی ہوتا ہے کہ قیامت کے دن تمام مسلمان سائے میں ہوں گے ، لیکن ہونایہ چاہئے کہ یہ فضیلت متقی وپرہیزگارمسلمانوں کے ساتھ خاص ہواورمجھے اس کے متقین کے ساتھ خاص ہونے پر ایک حدیث بھی ملی ہے۔ چنانچہ ،

          حضرت سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر ، نبیوں کے تاجور ، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عَزَّوَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمان عالیشان ہے : ’’اللہ  عَزَّوَجَلَّ   نے جنَّات کو تین اقسام پر پیدا فرمایاہے(۱)ایک قسم سانپ ، بچھو اور زمین کے کیڑے مکوڑے ہے(۲)دوسری قسم فضامیں ہواکی ماننداڑنے والی ہے اور (۳)تیسری قسم وہ کہ جن پر حساب و عقاب ہوگا۔ اور اللہ  عَزَّوَجَلَّ   نے انسانوں کو بھی تین اقسام پر پیدا فرمایاہے (۱)ایک وہ کہ جانوروں کی طرح ہیں جن کے بارے میں یہ ارشادِباری تعالیٰ ہے : ’’ لَھُمْ قُلُوْبٌ لَّا یَفْقَھُوْنَ بِھَا۔ ۔ الآیۃ۔ ترجمۂ کنز الایمان : وہ دل رکھتے ہیں جن میں سمجھ نہیں۔ (پ۹ ، الاعراف : ۱۷۹)(۲) دوسرے وہ  جن کے جسم تو بَنی آدم کے اجسام کی طرح ہیں مگران کی روحیں شیاطین کی ارواح کی مثل ہیں اور (۳)تیسرے وہ ہیں جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سایۂ رحمت میں ہوں گے جس دن اُس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔ ‘‘

 (کنزالعمال ، کتاب خلق العالم  ،  الحدیث ۱۵۱۷۵ ،  ج۶ ، ص ۵۶)

          (علامہ سیوطی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمزیدفرماتے ہیں )مذکورہ حدیث پاک سے زیادہ واضح وہ روایت ہے جوحضرت سیِّدُناابوموسیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُارشاد فرماتے ہیں : ’’ سورج(بروزِقیامت) لوگوں کے سروں کے اوپر ہوگااوراُن کے اعمال ان پر سایہ کریں گے یا ان کے ساتھ ہوں گے۔ ‘‘ (جامع العلوم والحکم  ، تحت الحدیث السادس والثلاثون  ،  ص۴۲۴)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن