دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saya e Arsh Kis Kis ko Milay ga? | سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟

book_icon
سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟

تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’تمہاری اپنے بیٹے سے جومحبت ہے  اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بڑھ کرمجھ سے محبت فرماتا ہے ۔ ‘‘ چند دن ہی گزرے تھے کہ اس کے بیٹے کا انتقال ہوگیا، رحمتِ عالم ، نورِمجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اس سے ارشاد فرمایا : ’’کیا تم اس بات سے راضی نہیں کہ تمہارا بیٹا میرے بیٹے

(حضرت)ابراہیم (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ )کے ساتھ عرش کے سائے میں کھیلتا ہو ۔ ‘‘ اس نے عرض کی : ’’ کیوں نہیں ۔ ‘‘(مجمع الزوائد ، کتاب الجنائز ، باب فیمن مات لہ واحد، الحدیث ۳۹۹۶، ج۳، ص ۹۴)

مسلمان بچے ، سایۂ عرش میں ہوں گے :

          حضرت سیِّدُنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مرفوعاً روایت ہے ، آپ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ارشادفرماتے ہیں کہ’’ قیامت کے دن مسلمانوں کے بچوں کولایاجائے گا جن کے سینے اُبھرے ہوئے ہوں گے ، میدان محشرمیں ٹھہرنا ان پرسخت گزرے گا تووہ   چِلّائیں گے ، پس حکم ہو گا : ’’اے جبرائیلعَلَیْہِ السَّلَام !ان کومیرے عرش کے سائے میں لے جاؤ ۔ ‘‘ تووہ انہیں عرش کے سائے میں لے جائیں گے ۔ ‘‘(الفردوس بما ثور الخطاب، الحدیث۸۷۵۹، ج۵، ص۴۶۲)

نمازِمغرب کے بعد دونفل پڑھنے کی فضیلت :

          امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علی بن ابی طالب کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارعَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ خوشبودارہے  :  ’’جس شخص نے مغرب کی نماز کے بعد دو رکعت اداکی اور ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھی تو وہ قیامت کے دن اس طرح آئے گا کہ کوئی رکاوٹ نہ ہوگی یہاں تک کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عرش تک پہنچ جائے گا ۔ ‘‘(مسند الحارث، ۱ / ۳۳۲، حدیث : ۲۲۰)

حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِعظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے  : ’’شہداء اللہ عَزَّوَجَلَّ کے قرب میں یاقوت کے منبروں پرعرش کے سائے میں ہوں گے کہ جس دن اس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا ۔ ‘‘            (الجامع الصغیر ، الحدیث ۴۹۵۷، ص ۳۰۵)

موتیوں کی کرسیاں  :

          حضرت خیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا عبد اللہ  بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے کہا گیا کہ حضرت سیِّدُنا عبداللہ  بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں  :  ’’قیامت کے دن انسان اپنے پسینے میں تیررہا ہوگا یہاں تک کہ وہ پسینہ اس کی ناک تک پہنچ جائے گا ۔ ‘‘توحضرت سیِّدُنا عبد اللہ  بن عمرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشادفرمایا :  ’’مؤمنین کے لئے موتیوں کی کرسیاں ہوگی جن پر وہ بیٹھیں گے ، اُن پر بادلوں سے سایہ کیا جائے گااور قیامت کا دن ان کے لئے دن کی ایک ساعت کے برابر یا ایک بار آنکھ جھپکنے کے برابر ہوگا ۔ ‘‘    (حلیۃ الاولیاء، الحدیث۱۱۶۱۲، ج۸، ص۱۳۱)

          حضرت سیِّدُنا عبد اللہ  بن عمرو بن العاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشادفرمایا : ’’ قیامت کے دن کی سختیاں بہت زیادہ ہوں گی یہاں تک کہ کفار کوان کا پسینہ لگام دے رہاہوگا ۔ ‘‘ان سے عرض کی گئی : ’’ تومؤمنین کہاں ہوں گے ؟‘‘ارشادفرمایا : ’’سونے کی کرسیوں پر ہوں گے اوراُن پربادل سے سایہ کیا جائے گا ۔ ‘‘ (فتح الباری شرح البخاری ، کتاب الرقاق، ج۱۱، ص۳۳۷)

(علامہ سیوطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں )پھر میں نے دیکھاکہ امام طبرانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی نے اپنی کتاب ’’الکبیر‘‘ میں اس حدیثِ پاک کے مرفوع ہونے کی صراحت فرمائی ہے ۔ چنانچہ ،

           حضرت سیِّدُنا عبد اللہ  بن عَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے مروی ہے کہ اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ  وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ ذیشان ہے  :  ’’بروزِقیامت لوگ جمع ہوں گے ، توکہاجائے گا : ’’اس اُمت کے فقراء اورمساکین کہاں ہیں ؟‘‘تو وہ کھڑے ہوجائیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن