30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُصنّف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے چند اشعار
(علامہ سیوطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں ) مذکورہ روایات سے چودہ خصائل حاصل ہوئے جن کومیں نے اشعار کی صورت میں یوں نظم کیاہے :
وَزِدْ سَبعَتَینِ الحُبُّ لِلّٰہِ بَالِـغـاً وَتَطْہِیْرُ قَلْبٍ وَالْغُضُوْبُ لِأَجْلِہٖ
وَحُبُّ عَلِـیٍّ ثُـمَّ ذِکـرُ إِنـابَۃٍ وَأَمْرٌ وَنَہْیٌ وَالدُعَاء ُ لِسُـبُـلِـہٖ
وَمِنْ أَوَّلِ الْاَنْعَامِ یَقرَأُ غَـدَاتَـہٗ وَمُستَغْفِرُ الْأَسْحَارِ یَا طِیْبَ فِعْلِہٖ
وَبِرٌّ وَتَرْکُ النَّمِّ وَالْحَسَـدُ الَّـذِیْ یُشِیْنُ الْفَتٰی فَاشْکُرْ لِجَامِعِِ شَمَلِہٖ
ترجمہ : (۱)…سایۂ عرش والے مزیدچودہ خصائل واشخاص یہ ہیں ۱؎ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے محبت کرنا، ۲؎دل کوپاک رکھنااور۳؎(فعلِ حرام دیکھ کر ) اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے غصہ کرنا ۔
(۲)…۴؎حضرت سیِّدُناعلی کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے محبت کرنا، ۵ ؎پھراللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرنا، ۶؎ذکرِالہٰی عَزَّوَجَلَّ کی طرف جلدی کرنا، ۷؎نیکی کی دعوت دینا، ۸؎برائی سے منع کرنااور۹؎ اِطاعت ِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ کی طرف بلانا ۔
(۳)…۱۰؎(نمازِفجرمیں یااس کے بعد)’’سورۂ انعام ‘‘کی پہلی تین آیات پڑھنے والااور ۱۱؎صبح میں استغفار کرنے والا، اے اپنے کام کواچھا کرنے والے !
(۳)…۱۲؎ والدین سے بھلائی کرنا، ۱۳؎چغلی نہ کھانا، اور۱۴؎نوجوان کو عیب لگانے والے حسدکو چھوڑنا ۔ پس تو (مذکورہ خصائل پرشامل اس)مضمون کوجمع کرنے والے کا شکریہ ادا کر ۔
مُصَنِّف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی مزیدتلاش وجستجو :
(علامہ سیوطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں )’’پھرمَیں نے تلاش و جستجو کی تو عرش کاسایہ دلانے والے مزید سات خصائل مل گئے اور یوں یہ پورے 70 ہوگئے ۔
حضرت سیِّدُناعتبہ بن عبداَلسُّلَمِیْ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورنبی ٔ پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے : ’’راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں قتل ہونے والوں کی تین قسمیں ہیں ، ایک وہ مؤمن جواپنی جان اوراپنے مال کے ساتھ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں جہادکرے اوردشمن سے خوب لڑے یہاں تک کہ قتل کردیا جائے تو یہ شہیدِ مُفْتَخِر (یعنی قابلِ فخر)ہے اوروہ عرش کے نیچے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے خیمہ(یعنی قرب ) میں ہوگا اور انبیا ء کرام علیھم الصلوۃ والسلام اس سے درجۂ نبوت (اورنبوت سے متعلق کمالات) میں افضل ہوں گے ۔ ‘‘(المعجم الکبیر ، الحدیث : ۳۱۱، ج۱۷، ص۱۲۶)(المسند للامام احمد بن حنبل ، حدیث عبدالرحمن بن قتادہ ، الحدیث ۱۷۶۷۳، ج۶، ص۲۰۵)
شہداء کی اقسام اوران کے فضائل :
(۱)…حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نبی ٔمُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ ذیشان ہے : ’’شہداء کی تین اقسام ہیں (۱)وہ شخص جواپنے جان و مال کے ساتھ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں خلوص دل سے نکلے ، وہ نہ تو لڑائی کاارادہ رکھتاہو اورنہ ہی خودقتل ہونا چاہے بلکہ صرف مسلمانوں کی تعدادمیں اضافہ کرناچاہتاہے پس اگر وہ شخص( طبعی موت) مرجائے یا قتل ہوجائے تواس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے ، اسے عذاب قبر سے محفوظ رکھا جائے گا، وہ بڑی گھبراہٹ سے امن میں ہوگا، حورِ عین(یعنی بڑی آنکھوں والی) سے نکاح کرے گا اور اس کے سر پر وقاراورجنت کا تاج سجایاجائے گا(۲)وہ شخص جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضاطلب کرتے ہوئے اپنے جان و مال کے ساتھ نکلے اوریہ ارادہ رکھتا ہو کہ کفارکو قتل کرے مگر خود شہید نہ ہو پس اگر یہ شخص فوت ہوجائے یا قتل کردیا جائے تووہ بارگاہِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ میں حضرت سیِّدُنا ابراہیم خلیل اللہ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکے قریب ہوگا اورسچ کی مجلس میں قوت والے بادشاہ کے حضورحاضرہوگا(۳)وہ شخص جو خالص اللہ عَزَّوَجَلَّکی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع