دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saya e Arsh Kis Kis ko Milay ga? | سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟

book_icon
سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟

          حضرت سیِّدُناابوادریس عائذ اللہ  خولانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے بارگاہِ رب العزت میں عرض کی :  ’’اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ! وہ کون ہے جوتیرے سایۂ رحمت میں ہوگاجس دن اس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا ؟‘‘اللہ تبارک و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : ’’ جن لوگوں کا میں چرچا کرتا ہوں اور وہ میرا ذکر کرتے ہیں اورجو میری رضا کے لئے آپس میں محبت کرتے ہیں پس یہی لوگ میرے عرش کے سائے میں ہوں گے جس دن اُس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا ۔ ‘‘حضرت سیِّدُناموسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے عرض کی :  ’’اے میرے پروردگار عَزَّوَجَلَّ! حظیرۃ القدس (یعنی جنت)میں تیرے قرب میں کون ہو گا؟‘‘اللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایاـ : ’’ وہ بندے جن کی آنکھیں زنا کے لئے نہیں اٹھتیں (یعنی بدنگاہی نہیں کرتے )، اپنے مال میں سود نہیں ملاتے ، اپنے فیصلوں پررشوت نہیں لیتے ، ان کے دلوں میں حق اوران کی زبانوں پر سچ ہوتا ہے  ۔ ‘‘(حلیۃ الاولیاء ، الجز العاشر ، خزیمۃ العابد ، ج۴، ص ۳۱۱)

سایۂ عرش میں کس کودیکھا؟

          حضرت سیِّدُناعمرو بن میمون رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف جلدی کی تو آپ نے ایک شخص کو عرش کے سائے میں دیکھاتواس کے مقام ومرتبہ پرانہیں بہت رشک آیا اور فرمانے لگے ’’یقینایہ  شخص اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ہاں بزرگی والاہے ۔ ‘‘پس آپعَلَیْہِ السَّلَام  نے اللہ تَعَالٰی کی بارگاہ میں اس کانام جاننے کے لئے عرض کی تو  اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا : ’’ بلکہ میں تمہیں اس کا عمل بتاتا ہوں (جس کے سبب اسے یہ مقام ملا) میں نے اپنے بندوں کو اپنے فضل سے جونعمتیں عطافرمائی ہیں یہ شخص ان پر حسد نہیں کرتا تھا ، چغلی نہیں کھاتا تھااور اپنے والدین کی نافرمانی نہیں کرتا تھا ۔ ‘‘(حلیۃ الاولیاء ، الحدیث۵۱۲۱، ج۴، ص۱۶۳)

اطاعتِ والدین، سایۂ عرش کے حصول کاذریعہ ہے :

          حضرت سیِّدُنا ابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ اللہ  تعالیٰ نے جس وقت حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کواپنے کلام کاشرف بخشنے  کے لئے ’’کوہ طور‘‘ پر اپنا قرب عطافرمایا توآپعَلَیْہِ السَّلَام  نے ایک شخص کوعرش کے سائے میں بیٹھے ہوئے دیکھا تو اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عرض کی  : ’’ اے میرے  پروردگار عَزَّوَجَلَّ! یہ کون ہے ؟‘‘اللہ تَعَالٰی نے ارشاد فرمایا : ’’ یہ وہ بندہ ہے کہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ نے بندوں کو اپنے فضل سے جونعمتیں عطافرمائی ہیں یہ ان پر حسد نہیں کرتا تھا ، اپنے والدین سے اچھاسلوک کرتا تھااور چغلی نہیں کرتا تھا ۔ ‘‘(کتاب الدعاء لابی عبدالرحمن محمد بن فضیل، الحدیث۱۰۲ ، ج۱، ص۲۸۰)

           حضرت سیِّدُنا عَمرو  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کسی صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں ، وہ ارشادفرماتے ہیں کہ’’حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف جلدی کی تو ایک شخص کو عرش کے نیچے بیٹھے ہوئے دیکھا جس پرآپ عَلَیْہِ السَّلَام کو تعجب ہوا ، آپعَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی : ’’ اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ! یہ کون ہے ؟‘‘اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشادفرمایا : ’’میں یہ نہیں بتاتاکہ وہ کون ہے ، بلکہ اس کی تین صفات کی خبر دیتاہوں (۱)اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے فضل سے بندوں کو جونعمتیں عطافرمائی ہیں یہ شخص ان پر حسد نہیں کرتا تھا(۲)اپنے والدین کی نافرمانی نہیں کرتاتھااور(۳)چغلی نہیں کھاتا تھا ۔ ‘‘(شعب الایمان ، باب فی الاصلاح بین الناسالخ ، الحدیث ۱۱۱۱۸، ج۷، ص ۴۹۷)

عرش کانور :

          حضرت ابومخارق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   سے مرسل روایت ہے کہ’’ اللہکے پیارے حبیب ، حبیب لبیبعَزَّوَجَلَّ  وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’ معراج کی رات عرش کے نور میں نہائے ہوئے ایک شخص کے پاس سے میراگزرہوا، میں نے کہا :  ’’یہ کون ہے ؟کیا کوئی فرشتہ ہے ؟‘‘عرض کی گئی : ’’ نہیں ۔ ‘‘میں نے دوبارہ کہا  :  ’’کیا یہ نبی ہیں ؟‘‘عرض کی گئی  : ’’نہیں ۔ ‘‘تومیں نے کہا : ’’ توپھر یہ شخص کون ہے ؟‘‘

 عرض کی گئی : ’’یہ وہ شخص ہے دنیامیں جس کی زبان ذکرِالہٰی عَزَّوَجَلَّ سے تر رہتی تھی ، اس کا دل مسجدوں میں لگا رہتا تھااوراس نے کبھی بھی اپنے والدین کو برا نہیں کہا ۔ ‘‘ (الترغیب والترھیب ، کتاب الذکر والدعاء ، باب الترغیب فی الاکثار من ذکر الخ ، الحدیث۲۳۰۰، ج۲، ص ۲۴۲)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن