30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَسَلَّم کافرمانِ ذیشان ہے : ’’بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پاس ایک ایسا دستر خوان ہے جس پرایسی نعمتیں ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا نہ کسی انسان کے دل میں خیال گزرا، اس دسترخوان پرصرف روزہ دار ہی بیٹھیں گے ۔ ‘‘ (المعجم الاوسط، الحدیث۹۴۴۳، ج۶، ص۴۷۲)
(۴)…حضرت سیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مرویہیکہ حضورنبی ٔ کریم، رء ُوف رحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ حقیقت بنیادہے : ’’جب قیامت کادن ہوگا تو روزے داراپنی قبروں سے اس حال میں نکلیں گے کہ اپنے روزوں کی خوشبو سے پہچانے جائیں گے ، ان کے منہ(کی بو) مشک کی خوشبوسے زیادہ پاکیزہ ہوگی، ان کے لئے مشک کی مہرلگے ہوئے دسترخوان اور کوزے ہوں گے ، ان سے کہا جائے گا : ’’کھاؤ کہ تم نے دنیامیں بھوک برداشت کی اورپیو کہ تم پیاسے رہے ، لوگوں کو(ان کے حال پر) چھوڑدو، اورتم آرام کرو کہ تم نے (میرے لئے )تھکاوٹ برداشت کی جبکہ لوگ آرام میں تھے ، پس روزے دار کھائیں گے اورپئیں گے اور آرام میں ہوں گے جبکہ لوگ حساب ، مشقت اورپیاس کی شدت میں ہوں گے ۔ ‘‘(الدر المنثور، سورۃ البقرہ ، تحت الایۃ ، ۱۸۴، ج۱ ، ص ۴۴۲)
(۵)…حضرت سیِّدُناابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ ’’روزے داروں کے لئے عرش کے نیچے ہیرے جواہرات سے مرصع سونے کا دسترخوان بچھایا جائے گا، اس پر جنت کے انواع واقسام کے کھانے ، مشروبات اور پھل ہوں گے ، پس روزے دار کھائیں گے اور پئیں گے اور لذت حاصل کریں گے جبکہ لوگ حساب کی سختی میں ہوں گے ۔ ‘‘(الفردوس بما ثور الخطاب، الحدیث ۸۸۵۳، ج۵، ص۴۹۰)
(علامہ سیوطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں )اُم المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاکی بیان کردہ خصلت کے علاوہ مذکورہ احادیث کریمہ سے بیس خصائل حاصل ہوئے تویہ اکیس ہو گئے ۔ اب ان اکیس میں گزشتہ اٹھائیس کو ملایاتو کل انچاس خصائل ہوگئے ۔ مَیں نے ان کوایک نظم کی صورت میں جمع کیا ہے :
وَزِدْمَعَ ضِعْفِ مَنْ یُضِیْفُ وَعِزْبَۃٌ لِاِیْتَامِھَاثُّمَ الْقَرِیْبُ بِوَصْلِہٖ
وَعَلِمَ بِاَنَّ اللہَ مَعَہٗ وَحُبُّہٗ لِاِجْلَالِہٖ وَالْجُوْعُ مَعَ اَھْلِ حَبْلِہٖ
وَزُھْدٌ وَ تَفْرِیْجٌ وَ غَضٌّ وَ قُوَّۃٌ صَلَاۃٌ عَلَی الْھَادِیْ وَاِحْیَائُ فِعْلِہٖ
وَتَرْکُ رِبَاسُحْتٍ زِنَاوَرِعَایَۃٌ لِشَمْسٍ وَحُکْمٌ لِلْاُنَاسِ کَمِثْلِہٖ
وَصَوْمٌ وَتَشْیِیْعٌ لِمَیْتٍ عِیَادَۃٌ فَسَبَّعَ بِھَاالسَّبْعَاتُ یَازَیْنَ اَھْلِہٖ
ترجمہ : (۱)…سایۂ عرش پانے والے مزید افرادیہ ہیں ۱؎ وہ جومہمان نوازی کرے ، ۲؎ اپنے یتیم بچوں کی پرورش کرنے والی پھر ۳؎صلہ رحمی کرنے والاقربِ الہٰی عَزَّوَجَلَّمیں ہوگا ۔
(۲)… اور۴؎ وہ جو یقین رکھے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ میرے ساتھ ہے ، ۵؎ بندوں سے رضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّکے لئے محبت کرنے والااور ۶؎ باوجودقدرت کے بھوک برداشت کرنے والا ۔
(۳)…۷؎ دنیاسے بے رغبتی اختیارکرنے ، ۸؎مسلمانوں سے تکلیف دور کرنے ، ۹؎آنکھوں کی حفاظت کرنے ، ۱۰؎جوانی کوعبادت میں گزارنے ، ۱۱؎حضورنبی ٔکریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر درود پاک کی کثرت کرنے اور۱۲؎ سنتوں کو زندہ کرنے والے ۔
(۴)… ۱۳؎حرام کاموں ، ۱۴؎ سوداور۱۵؎ زناسے بچنے ، ۱۶؎سورج کی رعایت(یعنی وقت میں نمازادا) کرنے اور۱۷؎اپنے ذاتی فیصلے کی طرح لوگوں کے فیصلے کرنے والے ۔
(۵)… ۱۸؎روزے رکھنے ، ۱۹؎جنازے کے ساتھ جانے ، ۲۰؎ مریض کی عیادت کرنے والے لوگ، پس ۲۱؎ اے اہلِ میت کوتسلی دینے والے ! یہ سارے مل کراکیس ہوگئے ۔
حضرت مُصنّف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تحقیق
(علامہ سیوطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں )’’پھر میں نے اس کا مزید تتبع اور جستجو کی تو عرش کاسایہ دلانے والے دیگر خصائل بھی تلاش کرلئے ۔ چنانچہ،
محبت ِ مولیٰ علیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اورسایۂ عرش :
امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا مولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہیکہ شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع