دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saya e Arsh Kis Kis ko Milay ga? | سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟

book_icon
سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟

قرب)میں کون ہوگا؟‘‘سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارعَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’جومیری سنت کو زندہ کرے اورمیرے پریشان امتی کی تکلیف دور کرے گا ۔ ‘‘

عیادت وتعزیت کی فضیلت :

          حضرت سیِّدُنا فضیل بن عیاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  ارشادفرماتے ہیں  : ’’مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت سیِّدُناموسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے بارگاہِ رب العزت میں عرض کی : ’’اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ ! وہ کون ہے جوتیرے عرش کے سائے میں ہوگاجس دن اُس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا؟‘‘اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا :  ’’اے موسیٰعَلَیْہِ السَّلَام  !وہ لوگ جو مریضوں کی عیادت کرتے ہیں ، جنازہ کے ساتھ جاتے ہیں اورکسی کابچہ فوت ہوجائے اس سے تعزیت کرتے ہیں ۔ ‘‘(حلیۃ الاولیاء ، الحدیث ۴۷۰۶، ج۴، ص ۴۸)

(علامہ سیوطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں )’’اس سے معلوم ہوا کہ ان تینوں میں سے ہرایک خصلت مستقل طورپر سایۂ عرش کا مستحق بنانے والی ہے ۔ ‘‘

            حضرت عبدالمجیدبن عبدالعزیز اپنے والدرحمہمااللہ  تعالیٰ سے روایت کرتے ہیں ، وہ فرماتے ہیں  :  ’’(ہمارے زمانے میں )کہاجاتا تھاکہ تین اشخاص قیامت کے دن عرش کے سائے میں ہوں گے (۱)مریض کی عیادت کرنے والا(۲)جنازہ کے ساتھ جانے والااور(۳)جس کابچہ فوت ہوجائے اس سے تعزیت کرنے والا ۔ ‘‘    (الدرالمنثور، تفسیرسورۃالانعام، ج۳، ص۲۴۵)

            امام ابن ابی الدنیارَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   نے اسی سندکے ساتھ’’کتاب العزائ‘‘ میں اس حدیث پاک کی تخریج فرمائی ہے  ۔ اوراس میں اس بات کی صراحت ہے کہ ان خصائل میں سے ہر خصلت سایۂ عرش کے لئے مستقل استحقاق کی حامل ہے ۔ اور مریض کی عیادت کے بارے میں توایک مرفوع شاہد موجودہے ، چنانچہ،

            امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمربن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِعظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ ذیشان ہے  : ’’ قیامت کے دن پکارنے والاپکارے گا، ’’ کہاں ہیں وہ لوگ جو دنیا میں مریضوں کی عیادت کرتے تھے ۔ ‘‘پس (جب وہ حاضرہوں گے تو)انہیں نور کے منبروں پر بٹھایا جائے گا جہاں یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے شرفِ کلام حاصل کریں گے جبکہ لوگ حساب دے رہے  ہوں گے ۔ ‘‘(کنز العمال، کتاب الزکاۃ، الحدیث۱۶۱۸۸، ج۶، ص۱۶۶)

            (علامہ سیوطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی   فرماتے ہیں )’’اس حدیث پاک میں سایۂ عرش پانے کی طرف اشارہ ملتاہے ۔ ‘‘

روزہ داروں پررحمت :

(۱)…حضرت سیِّدُنامغیث بن سمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   ارشادفرماتے ہیں  : ’’بروزِقیامت سورج لوگوں کے سروں سے چند گزکے فاصلے پر ہوگا اور جہنم کے دروازے کھول دئیے جائیں گے ، تواس کی لُواورسخت گرمی ان کی طرف چلے گی اور جہنم کی تپش ان کی طرف بڑھے گی حتی کہ زمین پران کاپسینابہنے لگے گا جوسڑی ہوئی لاش سے زیادہ بدبودار ہوگا مگراس وقت روزہ دار عرش کے سائے میں ہوں گے ۔ ‘‘

(الدر المنثور ، سورۃ البقرۃ ، تحت الایۃ ، ۱۸۴، ج۱، ص۴۴۲)

            (علامہ سیوطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں )’’یہ ایسی بات ہے جواپنی رائے سے نہیں کہی جاسکتی ۔ ‘‘(یعنی یہ مرفوع حدیث پاک کے حکم میں ہے )

(۲)…حضرت سیِّدُنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رحمتِ عالَم، نورِمجسَّم، شہنشاہ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمان عالیشان ہے  :  ’’روزے داروں کے منہ سے مشک کی خوشبوآئے گی، بروزِقیامت ان کے لئے عرش کے سائے میں دسترخوان لگایاجائے گاتو وہ اس سے کھائیں گے جبکہ دوسرے لوگ سختی میں ہوں گے ۔ ‘‘(موسو عۃ لامام ابن ابی دنیا ، کتاب الجوع ، الحدیث ۱۳۹، ج۴، ص ۱۰۲)

            (علامہ سیوطیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی   فرماتے ہیں )’’اس حدیث پاک میں سائے کی طرف اشارے یا تصریح دونوں کا احتمال ہے ۔ ‘‘

(۳)…حضرت سیِّدُنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ  وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن