30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَزَّوَجَلَّنے حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی کہ اے میرے خلیل !حُسنِ اخلاق سے پیش آؤ خواہ کفار ہی کیوں نہ ہوں ([1]) ، نیکوں میں داخل ہوجاؤگے اور بے شک میں نےیہ بات لکھ دی ہے کہ جس نے اپنے اخلاق کوستھراکیا مَیں اُسے اپنے عرش کے سائے میں جگہ دوں گا ، اوراسے حظیرۃ القدس (یعنی جنت)سے سیراب کروں گا اور اپنے جوارِ رحمت کا قرب عطا فرماؤں گا۔ ‘‘(المعجم الاوسط ، الحدیث ۶۵۰۶ ، ج۵ ، ص۳۷ )
سب سے پہلے سایۂ عرش پانے والے :
اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے مروی ہے ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ حضورنبی ٔپاک ، صاحبِ لَوْلاک ، سیّاحِ اَفلاکصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے استفسارفرمایا : ’’کیا تم جانتے ہو قیامت کے دن سب سے پہلے کن لوگوں کو عرش کا سایہ نصیب ہو گا؟ ‘‘صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اجمعین نے عرض کی : ’’ اللہ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَمُ یعنیاللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمبہتر جانتے ہیں۔ ‘‘ارشادفرمایا : ’’وہ لوگ جن کے سامنے حق پیش کیاجاتاہے تو اس کو قبول کرتے ہیں ، جب ان سے سوال کیاجاتاہے توعطا کرتے ہیں اورلوگوں کے حق میں فیصلے اس طرح کرتے ہیں جیسا اپنے حق میں فیصلہ کرتے ہیں۔ ‘‘
( المسند للامام احمد بن حنبل ، مسند السیدۃ عائشۃ رضی اللہ عنہا ، الحدیث ۲۴۴۳۳ ، ج۹ ، ص ۳۳۶)
حضرت سیِّدُنا ابوذررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ نبی ٔمُکَرَّم ، نُورِ مُجسَّم ، رسولِ اَکرم ، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمان عالیشان ہے : ’’نماز جنازہ پڑھا کرو یہ تمہیں غمگین کرے گا اور غمزدہ (بروزِ قیامت)عرش کے سائے میں ہوگا ۔ ‘‘
(المستدرک ، کتاب الرقاق ، باب ذ رالقبو ر…الخ ، الحدیث۸۰۱۱ ، ج۵ ، ص۴۷۰ )
عادل بادشاہ کودھوکہ دینے کانقصان :
امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے فرمایاکہ میں نے نور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سَرْوَر ، دو جہاں کے تاجْوَر ، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کوارشاد فرماتے ہوئے سنا : ’’ عدل وانصاف اورعاجزی کرنے والابادشاہ زمین پر اللہ عَزَّوَجَلّ(کی رحمت )کاسایہ اور اس کانیزہ ہے پس جس نے بادشاہ کواپنے اور اللہ عَزَّوَجَلّکے بندوں کے متعلق نصیحت کی(یعنی فائدہ مندبات بتائی) اللہ عَزَّوَجَلّ اس کا حشر اپنے سایۂ رحمت میں فرمائے گاجس دن اس کے سایۂ رحمت کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگااور جس نے بادشاہ کواپنے اور اللہ عَزَّوَجَلّکے بندوں کے بارے میں دھوکا دیا اللہ عَزَّوَجَلّاس کو قیامت کے دن رسوا کرے گا ۔ ‘‘ (فضیلۃ العاد لین لابی نعیم اصبہانی ، الحدیث۱۵ ، ص ۱۶)
[1] کفارکے ساتھ حسنِ سلوک ، کفراورکفرپرمددواعانت کے علاوہ دیگرمعاملات میں ہوسکتا ہے مثلاًمشرک پڑوسی کے ساتھ حق پڑوس کی ادائیگی اورکافرباپ کی غیرکفریہ معاملات میں اطاعت وغیرہ ، وگرنہ کفارسے موالات (یعنی میل جول )ناجائزوحرام ہے ، چنانچہ ، سیدی اعلی حضرت امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃالرحمن ارشادفرماتے ہیں : ’’قرآن عظیم نے بکثرت آیتوں میں تمام کفارسے موالات(یعنی میل جول ، باہمی اتحاد ، آپس کی دوستی)قطعاًحرام فرمائی ، مجوس(آگ کے پجاری) ہوں خواہ یہودونصار یٰ (یہودی وعیسائی)ہوں ، خواہ ہُنُود(ہندو)اورسب سے بدترمُرتدانِ عُنُود(دینِ حق سے بغاوت کرنے والے مرتدین )(فتاوی رضویہ ، ج۱۵ ، ص۲۷۳) ، ہاں ! دنیوی معاملات مثلاًخریدوفروخت وغیرہ(اپنی شرائط کے ساتھ) جس سے دین پرضرر(نقصان)نہ ہو مرتدین کے علاوہ کسی سے ممنوع نہیں (فتاوی رضویہ ، ج۲۴ ، ص۳۳۱مُلَخَّصًا )مزیدتفصیل کے لئے فتاوی رضویہ شریف کے مذکورہ مقامات کامطالعہ فرمائیے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع