دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sawaneh e Karbala | سوانح کربلا

book_icon
سوانح کربلا

لشہداء کے خون سے گلزار بنی ، سروتن کو خاک میں ملا کر اپنے جد کریم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے دین کی حقانیت کی عملی شہادت دی اور ریگستانِ کوفہ کے ورق پر صدق و امانت پر جان قربان کرنے کے نقوش ثبت فرمائے۔

اَعْلَی اللہُ تَعَالٰی مَکَانَہٗ وَاَسْکَنَہٗ بُحْبُوْحَۃَ جِنَانِہٖ وَاَمْطَرَ عَلَیْہِ شَاٰبِیْبَ رَحْمَتِہٖ وَرِضْوَانِہٖ

          کربلا کے بیابان میں ظلم و جفا کی آندھی چلی ، مصطفائی چمن کے غنچہ و گل باد سموم کی نظر ہوگئے ، خاتون جنت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا لہلہاتا باغ دوپہر میں کاٹ ڈالاگیا ، کونین کے متاع بے دینی و بے حمیتی کے سیلاب سے غارت ہوگئے ، فرزندانِ آلِ رسول کے سر سے سردار کا سایہ اٹھا ، بچے اس غریبُ الوطنی میں یتیم ہوئے ، بیبیاں بیوہ ہوئیں ، مظلوم بچے اور بے کس بیبیاں گرفتار کئے گئے۔

           محرم  ۱ ۶ھ کی دسویں تاریخ جمعہ کے روز ۵۶سال ۵ماہ ۵دن کی عمر میں حضرت امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے اس دارناپائیدار سے رحلت فرمائی اور داعی اجل کو لبیک کہی۔ ابن زیاد بد نہاد نے سرِ مبارک کو کوفہ کے کو چہ و بازار میں پھر وایا اور اس طرح اپنی بے حمیتی وبے حیائی کا اظہار کیا پھر حضرت سید الشہداء اور ان کے تمام جانباز شہدا علیہم الرضوان کے سروں کو اسیرانِ اہلِ بیترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمکے ساتھ شمر ناپاک کی ہمراہی میں یزید کے پاس دمشق بھیجا ، یزید نے سرِ مبارک اور اہلِ بیت کو حضرت امام زین العابدین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے ساتھ مدینہ طیبہ بھیجا اوروہاں حضرت امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا سرمبارک آپ کی والدہ ماجدہ حضرت خاتونِ جنت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا یا حضرت حسنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے پہلو میں مدفون ہوا۔ ([1])

          اس واقعۂ ہائلہ سے حضور سید عالم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو جورنج پہنچا اور قلب مبارک کو جو صدمہ ہو ااندازہ اور قیاس سے باہر ہے۔ امام احمدو بیہقی نے حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُماسے روایت کی ایک روز میں دو پہر کے وقت حضور اقدس علیہ الصلوٰۃ و التسلیمات کی زیارت سے خواب میں مشرف ہوا۔ میں نے دیکھا کہ سنبل معنبروگیسوئے معطر بکھرے ہوئے اور غبار آلودہیں ، دست مبارک میں ایک خون بھرا شیشہ ہے۔ یہ حال دیکھ کر دل بے چین ہوگیا ، میں نے عرض کیا : اے آقا! قربانت شوم یہ کیا حال ہے؟ فرمایا حسین اور ان کے رفیقوں علیہم الرضوان کا خون ہے ، میں اسے آج صبح سے اٹھاتا رہا ہوں ۔ حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں : میں نے اس تاریخ و وقت کو یاد رکھا  جب خبر ا ٓئی تو معلوم ہوا کہ حضرت امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاسی وقت شہید کیے گئے۔([2])

          حاکم نے بیہقی میں حضرت ام سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا سے ایک حدیث روایت کی۔ انہوں نے بھی اسی طرح حضور علیہ الصلوٰۃ والتسلیمات کو خواب میں دیکھاکہ آپ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے سرِمبارک و ریشِ اقدس پر گَرْدو غُبار ہے ، عرض کیا : جان ماکنیزان نثار تو باد۔ یارسول اللہ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَیہ کیا حال ہے؟ فرمایا : ابھی امام حسین  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے مقتل میں گیا تھا۔ ([3])

          بیہقی وابو نعیم نے بصر ہ ازدیہ سے روایت کی کہ جب حضرت امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُشہید کیے گئے تو آسمان سے خون برسا۔ صبح کو ہمارے مٹکے ، گھڑے اور تمام برتن خون سے بھرے ہوئے تھے۔ ([4])

 



[1]   الکامل فی التاریخ ،  سنۃ احدی وستین ،  مقتل آل بنی ابی طالب۔ ۔ ۔ الخ ، ج۳ ،  ص۴۴۲

             وسیر اعلام النبلاء ،  ومن صغار الصحابۃ ،  الحسین الشہید۔ ۔ ۔ الخ ،  ج۴ ،  ص۴۲۹

            وروضۃ الشہداء (مترجم)  ،  دسواں باب ،  فصل اول ،  ج۲ ،  ص۳۸۰۔ ۴۴۰ ملخصاً

            والبدایۃ والنہایۃ ،  سنۃ احدی وستین ،  فصل فی یوم مقتل الحسین رضی اللہ تعالٰی عنہ ،  

           ج۵ ،  ص۷۱۲

[2]   المسند للامام احمد بن حنبل ،  مسند عبد اللہ بن العباس۔ ۔ ۔ الخ ،  الحدیث : ۲۵۵۳ ،  

            ج۱ ،  ص۶۰۶

[3]   دلائل النبوۃ للبیہقی ،  جماع ابواب من رأی فی منامہ۔ ۔ ۔ الخ ،  باب ما جاء فی رؤیۃ النبی

            صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فی المنام ،  ج۷ ،  ص۴۸

[4]   دلائل النبوۃ للبیہقی ،  جماع ابواب اخبار النبی صلی اللہ علیہ وسلم بالکوائن۔ ۔ ۔ الخ ،  

            باب ما روی فی اخبارہ بقتل ابن ابنتہ ابی عبد اللہ الحسین۔ ۔ ۔ الخ ،  ج۶ ،  ص۴۷۱

           والصواعق المحرقۃ ،  الباب الحادی عشر فی فضائل اہل البیت۔ ۔ ۔ الخ ،  الفصل الثالث ، ص۱۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن