دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sawaneh e Karbala | سوانح کربلا

book_icon
سوانح کربلا

نمازیں پڑھنی پڑتی تھیں ، اس طرح بے آب ودانہ تین دن گذر گئے ، چھوٹے چھوٹے بچے اور بیبیاں سب بھوک و پیاس سے بیتاب و تواں ہوگئے۔

          اس معرکۂ ظلم و ستم میں اگرر ستم بھی ہوتا تو اس کے حوصلے پست ہوجاتے اور سرِ نیاز جھکادیتا مگر فرزند ِرسول (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کو مصائب کا ہجوم جگہ سے نہ ہٹا سکا اور ان کے عزم و استقلال میں فرق نہ آیا ، حق وصداقت کا حامی مصیبتوں کی بھیانک گھٹاؤں سے نہ ڈرا اور طوفانِ بلا کے سیلاب سے اس کے پائے ثبات میں جنبش بھینہ ہوئی ، دین کا شیدائی دنیا کی آفتوں کو خیال میں نہ لایا ، دس محرم تک یہی بحث رہی کہ حضرت امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُیزید کی بیعت کرلیں ۔ اگر آپ یزید کی بیعت کرتے تووہ تمام لشکر آپ کے جِلَو میں ہوتا ، آپ کا کمال اکرام و احترام کیا جاتا ، خزانوں کے منہ کھول دئیے جاتے اور دولت دنیا قدموں پر لٹا دی جاتی مگر جس کا دل حُبِّ دنیاسے خالی ہو اور دنیا کی بے ثباتی کا راز جس پر منکشف ہو وہ اس طلسم پر کب مفتوں ہوتا ہے ، جس آنکھ نے حقیقی حسن کے جلوے دیکھے ہوں وہ نمائشی رنگ وروپ پر کیا نظر ڈالے۔

          حضرت امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے راحت ِدنیا کے منہ پر ٹھوکر ماردی اور راہِ حق میں پہونچنے والی مصیبتوں کاخوش دلی سے خیر مقدم کیا اور باوجود اس قدر آفتوں اور بلاؤں کے ناجائز بیعت کاخیال اپنے قلب مبارک میں نہ آنے دیا اور مسلمانوں کی تباہی و بربادی گوارانہ فرمائی ، اپنا گھر لٹانا اور اپنے خون بہانا منظور کیا مگر اسلام کی عزت میں فرق آنا برداشت نہ ہوسکا۔ ([1])

دس محرم        ۶۱ھ کے دِلْدوزواقعات

          جب کسی طرح شَکْلِ مُصَالَحَتْ پیدا نہ ہوئی اور کسی شکل سے جفا شِعار قوم صلح کی طرف مائل نہ ہوئی اور تمام صورتیں ان کے سامنے پیش کردی گئیں ، لیکن تشنگانِ خونِ اہلِ بیت کسی بات پر راضی نہ ہوئے اور حضرت امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو یقین ہوگیا کہ اب کوئی شکل خلاص کی باقی نہیں ہے نہ یہ شہر میں داخل ہونے دیتے ہیں نہ واپس جانے دیتے ہیں نہ ملک چھوڑنے پر ان کو تسلی ہوتی ہے۔ وہ جان کے خواہاں ہیں اور اب اس جنگ کو دفع کرنے کاکوئی طریقہ باقی نہ رہا۔ اس وقت حضرت امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے اپنے قیام گاہ کے گرد ایک خندق کھودنے کا حکم دیا۔ خندق کھودی گئی اور اس کی صرف ایک راہ رکھی گئی ہے جہاں سے نکل کر دشمنوں سے مقابلہ کیاجائے۔ خندق میں آگ جلادی گئی تاکہ اہلِ خیمہ دشمنوں کی ایذا سے محفوظ رہیں ۔

          دسویں محرم کا قیامت نُمادن آیا۔ جمعہ کی صبح حضرت امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے  تمام اپنے رُفقائِ اہلِ بیت کے ساتھ فجر کے وقت اپنی عمر کی آخری نماز باجماعت نہایت ذوق و شوق تضرّع و خشوع کے ساتھ ادافرمائی۔ پیشانیوں نے سجدوں میں خوب مزے لئے ، زبانوں نے قرأ ت و تسبیحات کے لطف اٹھائے۔ نماز سے فراغ کے بعد خیمہ میں تشریف لائے ، دسویں محرم کا آفتاب قریب طلوع ہے ، امامِ عالی مقام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاور ان کے تمام رفقاء واہل بیت تین دن کے بھوکے پیاسے ہیں ، ایک قطرۂ آب میسر نہیں آیا اور ایک لقمہ حلق سے نہیں اترا ، بھوک پیاس سے جس قدر ضعف و ناتوانی کا غلبہ ہوجاتا ہے اس کا وہی لوگ کچھ اندازہ کرسکتے ہیں جنہیں کبھی دو تین وقت کے فاقہ کی بھی نوبت آئی ہو۔ پھر بے وطنی ، تیز دھوپ ، گرم ریت ، گرم ہوائیں ، انہوں نے ناز پروردگانِ  آغوشِ رسالت کو کیساپَژْمُردہ کردیا ہوگا۔ ان غریبانِ بے وطن پر جوروجفا کے پہاڑ توڑنے کیلئے بائیس ہزار فوج اور تازہ دم لشکر تیروتَبَر ، تیغ و سناں سے مسلح صفیں باندھے موجود ، جنگ کا نقارہ بجادیا گیااور مصطفی  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے فرزند اور فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاکے جگر بند کو مہماں بناکر بلا نے والی قوم نے جانوں پر کھیلنے کی دعوت دی۔ ([2])

          حضرت امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے عرصۂ کارزار میں تشریف فرماکر ایک خطبہ فرمایا  جس میں بیان فرمایاکہ ’’ خون ناحق حرام او رغضب الٰہی عزوجل کا موجب ہے ، میں تمہیں آگاہ کرتاہوں کہ تم اس گناہ میں مبتلانہ ہو ، میں نے کسی کو قتل نہیں کیاہے ، کسی کا گھر نہیں جلایا ، کسی پر حملہ آور نہیں ہوا۔ اگر تم اپنے



[1]   البدایۃ والنہایۃ ،  سنۃ احدی وستین ، ج۵ ،  ص۶۷۸۔ ۶۸۲ملخصاً

            والکامل فی التاریخ ،  سنۃ احدی وستین ، ذکر مقتل الحسین ، ج۳ ، ص۴۱۲۔ ۴۱۶ملخصا

[2]   البدایۃ والنہایۃ ،  سنۃ احدی وستین ، ج۵ ، ص۶۸۵ملخصاً

            والکامل فی التاریخ ،  سنۃ احدی وستین ،  ذکر مقتل الحسین ، المعرکۃ ، ج۳ ، ص۴۱۷ملخصاً

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن