دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sawaneh e Karbala | سوانح کربلا

book_icon
سوانح کربلا

کنارے شہید کیے جائیں گے او ر مجھے وہاں کی ایک مشت مٹی دکھائی۔ ([1])

          ابو نعیم نے اصبغ بن نباتہ سے روایت کی کہ ہم حضرت مولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکے ہمراہ حضرت امام حسینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی قبر کے مقام پر پہنچے۔ حضرت مولیٰ  کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے بیان فرمایا : یہاں ان شہداء کے اونٹ بندھیں گے ، یہاں ان کے کجاوے رکھے جاویں گے ، یہاں ان کے خون بہیں گے ، جوانانِ آلِ محمد  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّماس میدان میں شہید ہوں گے ، آسمان و زمین ان پر روئیں گے۔ ([2])

          ان خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ علی مرتضیٰ اور صحابۂ کبارعلیہم الرضوان زمین کربلا کے چپہ چپہ کو پہچانتے تھے ، انہیں معلوم تھا کہاں اونٹ با ندھے جائیں گے ، کہاں سامان رکھا جائے گا ، کہا ں خون بہیں گے۔ یہ شہادت کاکمال ہے ایسا اعلا ن عام ہو ، اپنے پرائے سب جان جائیں ، مقام بتادیا گیاہو ، وہاں کی خاک شیشیوں میں رکھ لی گئی ہو ، اس کے خون ہو جانے کا انتظار ہو او ر شوقِ شہادت میں کمی نہ آئے ، جذبۂ جاں نثاری روز اَفْزُوں ہوتا رہے ، تمام چاہنے والے پہلے سے باخبر ہوں ، ہر دل اس زخم کا مزہ لے اور صبر و اِسْتِقْلال کے ساتھ جان عطا کرنے والے کی راہ میں جان قربا ن کی جائے۔ یہ مردانِ کامل اور فرزند انِ مصطفی  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا حصہ اور انھیں کاحوصلہ ہے۔

؎   طعمہ ہر مرغکے انجیر نیست

          پہاڑ بھی ہوتا تو وَحْشَت سے گھبرا اٹھتا اور زندگی کا ایک ایک لمحہ کاٹنا مشکل ہو جاتا مگر طالبِ رضائے حق ، مولیٰ عزوجل کی مرضی پر فدا ہوتاہے ، اسی میں اس کے دل کا چین اور اس کی حقیقی تسلی ہے ، کبھی وحشت ، پریشانی اس کے پاس نہیں پھٹکتی ، کبھی اس مصیبت عظمیٰ سے خلاص اور رہائی کے لئے وہ دعا نہیں کرتا ، انتظار کی ساعتیں شوق کے ساتھ گزارتا ہے اور وقتِ مَوْعُود کابے چینی کے ساتھ منتظر رہتاہے۔

 شہادت کے واقعات

یزید کا مختصر تذکرہ

          یزید بن معاویہ ابو خالد اموی وہ بد نصیب شخص ہے جس کی پیشانی پر اہل بیت کرام علیہم الرضوان کے بے گناہ قتل کا سیاہ داغ ہے اور جس پر ہر قَرَن میں دنیا ئے اسلام ملامت کرتی رہی ہے اور قیامت تک اس کا نام تحقیر کے ساتھ لیا جائے گا۔

          یہ بد باطن ، سیاہ دل ، ننگِ خاندان   ۲۵ھ میں ا میر معاویہ کے گھر مَیْسون بنت بَحْدَل کلبیہ کے پیٹ سے پیدا ہوا۔ نہایت موٹا ، بدنما ، کثیرالشعر ، بدخُلْق ، تُنْدخُو ، فاسق ، فاجر ، شرابی ، بدکار ، ظالم ، بے ادب ، گستاخ تھا۔ اس کی شرارتیں اور بیہودگیاں ایسی ہیں جن سے بدمعاشوں کو بھی شرم آئے۔ عبداللہ بن حنظلۃ ابن الغسیلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما نے فرمایا : خداعزوجلکی قسم!ہم نے یزیدپراس وقت خروج کیا جب ہمیں اندیشہ ہوگیا کہ اس کی بدکاریوں کے سبب آسمان سے پتھر نہ برسنے لگیں ۔ ( واقدی )

          محرمات کے ساتھ نکاح اورسود وغیرہ مَنْہِیَّات کو اس بے دین نے عَلانِیَہ رواج دیا۔ مدینہ طیبہ ومکہ مکرمہ کی بے حرمتی کرائی۔ ایسے شخص کی حکومت گُرْگ کی چوپانی سے زیادہ خطرناک تھی ، اَرْبابِ فِرا  سَت اور اصحاب اَسر ار اس وقت سے ڈرتے تھے جب کہ عِنانِ سلطنت اس شَقِی کے ہاتھ میں آئی ، ۵۹ھ میں حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے دعا کی : اللہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ رَأْسِ السِّتِّیْنِ وَاِمَارَۃِ الصِّبْیَان’’ یارب! عزوجل میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں  ۶۰ھ کے آغاز اور لڑکوں کی حکومت سے۔ ‘‘

           اس دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُجوحامل اسرار تھے انھیں معلوم تھا کہ  ۶۰ھ کا آغاز لڑکوں کی حکومت اور فتنوں کا وقت ہے۔ ان کی یہ دعا قبول ہوئی اور انہوں نے  ۵۹ھ میں بمقام مدینہ طیبہ رحلت فرمائی۔

          رویانی نے اپنی مسند میں حضرت ابو درداء صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے ایک حدیث روایت کی ہے جس کا مضمون یہ ہے کہ میں نے حضو ر اقدس نبی کریم  



[1]   المسند للامام احمد بن حنبل ،  مسند علی بن ابی طالب ،  الحدیث : ۶۴۸ ، ج۱ ، ص۱۸۴

[2]   دلائل النبوۃ لابی نعیم ،  الفصل الخامس والعشرون ،  باب ما ظہر ۔ ۔ ۔ الخ ، ج۲ ، ص۱۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن