پیش لفظ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sawaneh e Karbala | سوانح کربلا

book_icon
سوانح کربلا

    اللہ عزوجل ''دعوتِ اسلامی'' کی تمام مجالس بَشُمُول''المد ینۃ العلمیۃ'' کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ہمیں زیرِ گنبدِ خضرا شہادت،جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔      آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

 

                                     رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ

پیش لفظ

        راہِ خدا عزوجل میں ہمارے اَسلاف کرام اور بزرگانِ دین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمکی پیش کردہ قربانیوں کے سبب ہی آج دین ِاسلام کا یہ چمنستان سرسبز و شاداب ہے ان نفوس قدسیہ کو پیش آنے والے مصائب و آلام کا تذکرہ بڑا دل سوز وجاں گداز ہے بالخصوص میدانِ کربلامیں اہل ِبیت اَطہار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمنے جو مصیبتیں جھیلیں ان کا تو تصور ہی دل دہلا دیتا ہے۔ جفاکار و ستم شعارکوفیوں نے جس بے مروتی اور بے دینی کا مظاہرہ کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ خود ہی حضرت امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو صدہادرخواستیں بھیج کر کوفہ آنے کی دعوت دی اور جب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے ان کی زمین کو شرف قدم بوسی عطا فرمایا تو بجائے استقبال کرنے کے وہ آپ کے خون کے پیاسے ہوگئے مسلح لشکر لیکر آپ کے سد ِراہ ہوئے نہ شہر میں داخل ہونے دیا نہ ہی وطن واپس لوٹ جانے پر راضی ہوئے ، حسینی قافلہ کو ریگزار کربلا میں اقامت پذیر ہونا پڑا ، کور باطنوں نے فرات کاآبِ رواں خاندانِ رسالت پر بند کردیا۔ اہل بیت کے ننھے ننھے حقیقی مدنی منے تشنہ لب ایک ایک قطرہ کے لئے تڑپ رہے تھے ، چھوٹے چھوٹے بچے اورباپردہ بیبیاں سب بھوک و پیاس سے بیتاب ونا تواں ہوگئے تھے۔ تیز دھوپ ، گرم ریت ، گرم ہوائیں ، اور بے وطنی کا احساس الگ دامن گیر ہے۔ اُدھر بائیس ہزار کا لشکر جرار تیغ و سنان سے مسلح درپئے آزار اور اپنے ہنر آزمانے کا طلب گار ہے مگر بھوک پیاس کی شدت کے باوجود فرزندان آلِ رسول  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمنے ایسی بہادری اور جواں مردی کا مظاہرہ کیا کہ اعدا انگشت بدنداں رہ گئے ، کئی کئی یزیدیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خاندانِ حضرت امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے نونہال دادِ شجاعت دیتے یکے بعد دیگرے شہادت سے سرفراز ہوتے گئے۔ عزیز واقارب ، دوست واحباب ، خدام و موالی ، دلبندو جگرپیوند سب نے آئین وفاادا کرکے حضرت امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُپر اپنی جانیں فدا کردیں اور اب سید انبیا  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا نورِ نظر ، فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکا لخت ِجگر بے کسی و بھوک پیاس کی حالت میں آل واصحاب  کی مُفارَقَت کا زخم دل پر لئے ہوئے شمشیر بکف ہوگیااور اس کمال مہارت و ہنر مندی سے مقابلہ کیا کہ بڑے بڑے ناموران صف شکن کے خون سے کربلا کے تشنہ ریگستان کو سیراب فرما دیا اور نعشوں کے انبار لگادیئے ، ناموران کوفہ کی جماعتیں ایک حجازی جوان کے ہاتھ سے جان نہ بچا سکیں ، بالآخر تیر اندازوں کی جماعتیں ہر طرف سے گھر آئیں امام تشنہ کام کو گرداب بلا میں گھیر کر تیر برسانے شروع کردیئے ، تیروں کی بوچھاڑ میں نورانی جسم زخموں سے چکنا چور اور لہولہان ہوگیا ، ایک تیر پیشانی اقدس پر لگا اور آپ گھوڑے سے نیچے تشریف لے آئے ، ظالموں نے نیزوں پر رکھ لیا اور آپ شربت شہادت سے سیراب ہوگئے۔

          اس معرکۂ ظلم و ستم میں اگرر ستم بھی ہوتا تو اس کے حوصلے پست ہوجاتے اور سرِ نیاز جھکادیتا مگر فرزند ِرسول  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو مصائب کا ہجوم اپنی جگہ سے نہ ہٹا سکا اور ان کے عزم و استقلال میں فرق نہ آیا ، حق وصداقت کا حامی مصیبتوں کی بھیانک گھٹاؤں سے نہ ڈرا اور طوفانِ بلا کے سیلاب سے اس کے پائے ثبات میں جنبش بھینہ ہوئی۔ راہِ حق میں پہنچنے والی مصیبتوں کاخوش دلی سے خیر مقدم کیا ، اپنا گھر لٹانا اور اپنے خون بہانا منظور کیا مگر اسلام کی عزت میں فرق آنا برداشت نہ ہوسکا۔ سروتن کو خاک میں ملا کر اپنے جد کریم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے دین کی حقانیت کی عملی شہادت دی اور ریگستانِ کوفہ کے ورق پر صدق و امانت پر جان قربان کرنے کے نقوش ثبت فرمائے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن