دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sawaneh e Karbala | سوانح کربلا

book_icon
سوانح کربلا

خروج۔ ([1])

          غرض صحابہ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنمیں حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی شہادت نے ایک عجیب ہِیْجان پیدا کردیا اور وہ اس سے خائف ہوگئے اور سمجھنے لگے کہ اب فتنوں کا دروازہ کھلا اور دین میں رَخْنے پیدا ہونے شروع ہوئے۔ حضرت سَمُرَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ اسلام ایک محکم قلعہ میں محفوظ تھاحضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی شہادت اسلام میں پہلا رَخنہ ہے اور ایسا رخنہ جس کا اِنْسِداد قیامت تک نہ ہوگا۔ ([2])

            حضرت حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے منقول ہے کہ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی شہادت کے وقت حضرت علی مرتضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُوہاں  تشریف نہیں رکھتے تھے ، جنگ جمل میں حضرتِ علی مرتضی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا : یارب!  عزوجل میں تیرے حضور میں خون عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے برأ ت کا اظہار کرتاہوں ۔ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے قتل کے روز میرا طائر ِعقل پرواز کرگیاتھا۔ لوگ میرے پاس بیعت کوآئے تو میں نے کہا کہ بخدا! میں ایسی قوم کی بیعت کرنے سے شرماتا ہوں جنہوں نے حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو شہید کیا اور مجھے اللہ تعالیٰ سے شرم آتی ہے کہ میں حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے دفن سے پہلے بیعت میں مصروف ہوں ۔ لوگ پھرگئے۔ لوٹ کرآئے پھر انہوں نے مجھ سے بیعت کی درخواست کی تومیں نے کہا : یارب! عزوجل میں اس سے خائف ہوں جو حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُپر پیش آیا۔ پھر ارادۂ الٰہی غالب آیا اور مجھے بیعت لینا پڑی۔ لوگوں نے جب مجھ سے کہا : یا امیر المومنین! رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُتویہ کلمہ سن کر میرے دل میں چوٹ لگی۔ ([3])  اس وقت حضرت مولیٰ علی مرتضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو حضرت

 عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُیاد آئے اور اپنی نسبت یہ کلمہ سننا باعث ِملالِ خاطِر ہوا۔ اس سے اس محبت کا پتہ چلتا ہے جوحضرت علی مرتضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکوحضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے ساتھ ہے اور حضرت علی مرتضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے اس ہنگامے کو روکنے کے لئے پوری کوشش فرمائی اور اپنے دونوں صاحبزادوں سیدنا حضرت امام حسن اور امام حسینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہما  کو حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے دروازے پر تلواریں لے کر حفاظت کے لیے بھیج دیاتھا لیکن جو اللہ تعالیٰ کو منظور تھا اور جس کی خبریں حضور سید ِعالم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے دی تھیں اس کو کون رفع کرسکتا ہے۔

خلیفۂ چہارم

امیر المومنین حضرت علی مرتضیٰ  کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم

 

          آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکانام نامی علی ، کنیت ابوالحسن ، ابو تراب ہے۔ آپ کے والد حضور سرورعالم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے چچا ابو طالب ہیں ۔ آپ نوعمروں میں سب سے پہلے اسلام لائے۔ اسلام لانے کے وقت آ پ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی عمر شریف کیا تھی اس میں چند اقوال ہیں : ایک قول میں آپ کی عمر پندرہ سال کی ، ایک میں سولہ کی ، ایک میں آٹھ کی ، ایک میں دس کی ، اگرچہ عمر کے باب میں چند قول ہیں مگر اس قدر یقینی ہے کہ ابتدائے عمر میں بلوغ کے متصل ہی آپ دولت ایمان سے مشرف ہوئے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے کبھی بت پرستی نہیں کی جس طرح کہ حضرت صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکبھی بت پرستی کے ساتھ ُملَوَّث نہ ہوئے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُعشرۂ مبشرہ میں سے ہیں جن کے لیے جنت کا وعدہ دیا گیا اور علاوہ چچا زاد ہونے کے آ پ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو حضور ِاکرم نبی ٔکریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عزت مُواخات بھی ہے ۔ اور سید ۂ نساء ِعالمین خاتون جنت حضرت بتول زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا کے ساتھ آپ کا عقد ِنکاح ہوا۔ آپ سابقین اولین اور علماء ِربانیین میں سے ہیں ۔ جس طرح شجاعت بَسالَت میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا نامِ نامی شہر ۂ عالم ہے ، عرب و عجم بروبحر میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے زورو قوت کے سکے بیٹھے ہوئے ہیں ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی ہیبت و دبدبہ سے آج بھی جوان مردانِ شیر دل کانپ جاتے ہیں اسی طرح آ پ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا ز ہدو ریاضت اَطراف واَکنافِ عالم میں وظیفۂ خاص وعام ہے۔ کروڑوں اولیا رحمہم اللہ تعالیٰ آپ رَضِیَ اللہُ



[1]   تاریخ الخلفاء ، عثمان بن عفان رضی اﷲ عنہ ،  فصل فی خلافتہ ، ص۱۲۹

[2]   تاریخ الخلفاء ، عثمان بن عفان رضی اﷲ عنہ ،  فصل فی خلافتہ ، ص۱۲۹

[3]   تاریخ الخلفاء ، عثمان بن عفان رضی اﷲ عنہ ،  فصل فی خلافتہ ، ص۱۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن