دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

کفالت فرماتے تھے، ہر سوالی آپ  کے  درِ دولت سے خوشحال بن کر جاتا، آپ کی عادتِ کریمہ تھی کہ ہمیشہ سائل   کے  سوال اور اس کی توقع سے کہیں   زیادہ مرحمت فرمایا کرتے تھے،نیز آپ کا دستور تھا کہ نقد وجنس وغیرہ اشیاء میں   سے کوئی  چیز کل  کے  لیے نہ رہنے دیتے تھے، خدام کو آپ نے سخت تاکید کررکھی تھی کہ تمام مال و متاع سورج غروب ہونے تک ٹھکانے لگادیا کریں  حتی کہ بعد نماز عشا گھڑوں  سے پانی تک گرا دیا جاتا،آپ فرمایا کرتے تھے کہ مومن کو کل کی مطلقاً فکر نہ کرنی چاہیے اس لیے کہ رازق مطلق نے جو کچھ کسی  کے  نصیب میں   لکھ دیا ہے وہ اسے بہرصورت مل کر رہتا ہے،زر وسیم کی ریل پیل رہنے  کے  باوجود کثرتِ داد و دَہِش کی وجہ سے آپ مقروض رہتے تھے چنانچہ جب آپ کا وصال ہوا ساڑھے چار لاکھ روپے اس انتہائی  ارزانی  کے  دور میں   آپ  کے  ذمے قرض نکلا اور یہ تمام قرض ان  کے  صاحبزادے حضرت شاہ مردان شاہ اول الملقب بہ کوٹ دھنی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ادا کیا،حضرت قبلہ پیرسید حزبُ اللہ شاہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنے وصال  کے  وقت فرمایا: میں   اپنے دل میں   تین حسرتیں  لے کر جارہا ہوں :

        اوّل: یہ کہ راہِ سلوک میں   میرے مریدوں  میں   سے کوئی  صاحبِ برداشت نہ ملا۔

        دوم: یہ کہ بہ یک وقت کسی سائل  نے مجھ سے ایک لاکھ روپے کا سوال نہ کیا۔

        سوم: یہ کہ کسی نے مجھ سے میرے سر کی قربانی طلب نہ کی۔

                             (یکےاز ارشادات مولانا محمد صالح صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ)

میں   نے بَلْخ  کے  کتوں  کو بھی اِسی حالت میں   دیکھا ہے

          حضرت شقیق بَلْخی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے شہر سے چل کر حضرتِ ابراہیم بن ادھم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے  شہر میں   ان کی ملاقات  کے  لیے آئے اور ان ([1]) سے پوچھا: آپ  کے  شہر  کے  فقیر کس حال میں   ہیں   ؟ حضرتِ ابراہیم بن ادھم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : نہایت اچھی حالت میں   ہیں   ، اگر انہیں   کچھ مل جاتا ہے تو شکر کرتے ہیں    اورنہیں   ملتا تو صبر کرتے ہیں   ۔ حضرت شقیق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : میں   نے بلخ  کے  کتوں  کو بھی اسی حالت میں   دیکھا۔حضرتِ ابراہیم بن ادھم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے دریافت فرمایا : آپ فقیروں  کی کس حالت کو درست سمجھتے ہیں   ؟ فرمایا : اگر کچھ نہ پائیں تو شکر کریں  اور کچھ پائیں تو دوسروں  کو عطا کر دیں ۔حضرتِ ابراہیم بن ادھم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے آپ  کے  سر کو بوسہ دیا اور کہا: حقیقت یہی ہے۔ ([2])  ( احیاء العلوم)

سونے کی سِل

          آصف الدَّولہ نے دیکھا کہ ایک بڑھیا اصطبل میں   اس  کے  گھوڑے  کے  سُم سے پتھر کی ایک سِل رگڑ رہی ہے تو آصف الدولہ نے پوچھا: مائی  ! کیا کررہی ہو؟ بڑھیا نے جواب دیا: بیٹا میں   نے سنا ہے کہ آصف الدولہ  کے  گھوڑے کا سُم اگر پتھر پر پڑ جائے تو وہ سونا بن جاتاہے، آصف الدّولہ نے کہاسچ ہے مگر تم کو رگڑنا نہیں   آتا ، تم سِل چھوڑ جاؤ، میں   سونا بنادوں  گاوہ بڑھیا سِل چھوڑ کر چلی گئی  ،آصف الدولہ نے ملازم کو حکم دیا پتھر کی سِل  کے  برابر سونے کی سِل بنوا کر لاؤ،ملازم زرگر سے سونے کی سِل بنواکر لے آیا، اگلے دن بڑھیا آصف الدّولہ  کے  پاس آئی  آصف الدولہ نے سونے کی سِل اس کو دیتے  ہوئے کہا: لو تمہاری پتھر کی سِل سونے کی بن گئی  ۔

مَاخذ و مراجع

کتاب

مصنف / مؤلف

مطبوعہ و سال طبع

کنزالایمان

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان متوفی ۱۳۴۰ھ

مکتبۃ المدینہ۱۴۳۴ھ

 



 [1] یہاں لکھا تھا کہ حضرت ابراہیم بن ادھم رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے حضرت شقیق رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ سے پوچھا جبکہ احیاء العلوم میں اس کے برعکس ہے یعنی حضرت شقیقرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے حضرت ابراہیم بن ادھم رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ سے پوچھا، اسی طرح آخر تک حضرت شقیق کے بجائے حضرت ابراہیم بن ادھم کا اور حضرت ابراہیم بن ادھم کے بجائے حضرت شقیق کا نام لکھا تھا ، چونکہ مؤلف نے احیاء کا حوالہ دیا ہے لہٰذا ہم نے اس واقعہ کو احیاء کے مطابق درست کر کے لکھ دیا ہے۔ واللّٰہ تعالٰی اعلم۔ علمیہ

 [2] احی اء العلوم، کتاب الفقر والزھد، بیان احوال السائلین، الجزء الرابع، ص۲۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن