دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

لٹ گیا وہ حضرت شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے  صاحبزادے کی سفارش لے کر حضرت محبوب الٰہی کی خدمت میں   پہنچا، آپ نے خادم خاص کو فرمایا: صبح سے چاشت تک جو کچھ آئے اس سوداگر کو دے دیا جائے، چاشت تک بارہ ہزار اشرفیاں  آئیں یہ تمام اشرفیاں  سوداگر کو دے دی گئیں۔(سیرالاولیاء)

بلکہ سب تمہارا ہے

          ایک مرتبہ کسی مرید نے پانچ سو اشرفیاں  حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں   پیش کیں  اس وقت ایک قلندر فقیر حضرت  کے  پاس بیٹھے تھے انہوں  نے کہا: اس میں   ہمارا بھی کچھ حصہ ہے حضرت نے مسکرا کر فرمایا:کچھ نہیں  بلکہ سب تمہارا ہے اور سب اشرفیاں  قلندر فقیر کو عنایت کردیں ۔

یہ مُردہ مال کیوں  رکھ چھوڑا ہے؟

          حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی رحلت کا وقت قریب آیا تو فرمایا: کیا نماز کا وقت ہوگیا؟حاضرین نے عرض کی:ہاں ، فرمایا: کیا میں   نے نماز پڑھ لی؟ عرض کی گئی  : جی ہاں ! فرمایا: میں   دوبارہ پھر پڑھتا ہوں ۔ہر نماز کو اسی طرح تکرار سے پڑھتے اور فرماتے: ہم جارہے ہیں   ، ہم جارہے ہیں   ، پھر خادم کی جانب متوجہ ہو کر فرمایا: اگر گھر میں   کوئی  سامان رہ گیا تو کل قیامت  کے  دن اس کا حساب دینا پڑے گا،خادم نے سب کچھ لوگوں  میں   تقسیم کردیا البتہ وہ غلہ رہنے دیا جو درویشوں   کے  لیے تھا، آپ نے خادم سے فرمایا: یہ مردہ مال کیوں  رکھ چھوڑا اس کو بھی نکال پھینکو اور گھر میں   جھاڑو دے دو،خادم نے غلّہ خانہ  کے  دروازے کھولدیئے ے اور سب غلہ تقسیم کردیا، خدام نے عرض کی: حضور ! آپ  کے  بعد ہم غریبوں  کا کیا حال ہوگا؟ فرمایا: گھبرانے کی ضرورت نہیں   ہمارے روضہ سے تمہیں   اتنا مل جایا کرے گا جو تمہاری ضروریات  کے  لیے کافی ہوگا، خدام نے عرض کی: ہم میں   سے آمدنی کو کون تقسیم کرے گا؟ فرمایا: تقسیم کرنے کا وہ حقدار ہوگا جو اپنے حصہ سے دستبردار ہوگا،بروز چہارشنبہ ۱۸ ربیع الاول  ۷۲۵؁ ھجری کو آپ رحلت فرماگئی ۔([1]) (اخبار الاخیار)

اِن میں   سے کون زیادہ سخی ٹھہرا؟

          حضرت ابوسعید خرگوشی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں   : مصر میں   ایک شخص  کے  گھر لڑکا پیدا ہوا وہ شخص نہایت غریب تھا اس  کے  پاس ضروری اخراجات  کے  لیے کچھ بھی نہ تھا مجبور ہو کر وہ اپنے ایک دوست  کے  پاس پہنچاتاکہ وہ اس کی کچھ مدد کرس کے  اس کا دوست خود بھی غریب تھا، وہ اس شخص کو لے کر مصر  کے  چند مالدار لوگوں   کے  پاس باری باری پہنچا لیکن کسی نے اس کی کچھ مدد نہ کی تو پریشان ہو کر وہ اس شخص  کے  ہمراہ سیدھا قبرستان جا پہنچا اس نے ایک قبر  کے  پاس کھڑے ہو کر فاتحہ پڑھی اور پھر صاحبِ قبر سے یوں  خطاب کیا: اے اللہ  کے  نیک بندے ! تجھ پر اللہ اپنی رحمت نازل کرے، دنیا کی زندگی میں   تو ہمیشہ سخاوت کرتا رہا غریبوں   کے  دکھ درد میں   انکی مدد کرتا رہا، تُو نے کسی سوالی کو مایوس نہ کیا تھا لیکن آج میں   اس غریب کی پریشانی کو دور کرنے کی خاطر بہت سے مالدار لوگوں   کے  پاس گیا مگر کسی نے کچھ نہ دیا، اگر آج تو اس دنیا میں   ہوتا تو ہم اس قدر پریشان نہ ہوتے۔

           اتنا کہہ کر وہ اس شخص  کے  ساتھ اپنے گھر آیا اور کہا: میرے پاس صرف ایک اشرفی رکھی ہے اس اشرفی کوتڑوا کر آدھی رقم اس شخص کو دیتے  ہوئے کہا: لو یہ تمہیں   بطورِ قرضدیتا ہوں  اس سے کام نکالو، وہ خوش ہوکر چلا گیا۔

          رات کو اس شخص  کے  دوست نے خواب میں   اُس صاحب ِ قبر کو دیکھا، اس سخی مرد نے کہا: جو کچھ تم نے میری قبر پر کہا تھا میں   نے سُن لیا تھا



 [1] اخبار الاخیار، ذکر شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی، ص۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن