دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

یعنی امید )دوم حُبُّ المال (یعنی مال کی محبت)۔(بخاری ، مسلم) ([1])

          رسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں   ہے سب ملعون ہے بجز اس  کے  جو اس میں   سے اللہ  کے  لیے ہو۔([2])

            رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: انسان  کے  دل  کے  ہر جنگل میں   ایک شاخ ہے(انسان کا دل ایک ہے مگر اس  کے  لیے فکریں ، غم بہت ہیں   ، روٹی کپڑا، مکان، بیماریوں  میں   علاج، آپس کی مخالفتیں ، عداوتیں  وغیرہ وغیرہ فکروں  ، غموں   کے  جنگل ہیں    جن میں   سے ہر ایک کا تعلق انسان  کے  دل سے ہے)تو جو اپنے دل کو ان تمام شاخوں   کے  پیچھے ڈال دے (اس طرح کہ اپنے دل میں   ہر فکر و غم کو جگہ دے دے، آخرت کی فکروں  کو فراموش کردے، دنیا کی ہر فکر  کے  پیچھے بھاگا پھرے)اللہ پر واہ نہیں   کرے گاکہ کسی جنگل میں   اسے ہلاک کردے، (ایسے دنیا دار کی طرف اللہ تعالیٰ توجۂ کرم نہیں   کرے گا،اسے فکروں  اور غموں  سے آزاد نہ کرے گا، مرتے وقت تک وہ انہی میں   گرفتار رہے گا، آخر اسی حال میں   مرجائے گا، عام دنیاداروں ، مال داروں  کا یہی حال دیکھا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ ایسی زندگی سے محفوظ رکھے، آمین) اور جو اللہ پر توکل (بھروسہ) کرے اللہ اسے گھاٹیوں  سے بچائے گا۔ (ابن ماجہ ، مشکوٰۃ) ([3])

          ایسے متوکل مومن پر رنج و غم اوّلاً تو آئیں گے نہیں   اگر آئیں گے تو پانی کی طرح بہہ جائیں گے اگر کچھ ٹھہر بھی گئی تو متوکل کا دل ان کا اثر نہیں   لیتا اس کا دل اللہ کی یاد میں   مخمور رہتا ہے۔

تیرا درد میرا درماں  ترا غم مری خوشی ہے      مجھے درد دینے والے تیری بندہ پروری ہے

اُسے فتنہائے محشر نہ جگاسکیں  گے ہرگز   تیرا نام لیتے لیتے جسے نیند آگئی  ہے

                                                                                                             (مرآۃ شرح مشکوٰۃ) ([4])

            رسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: بندے کا رزق اس کو اس طرح ڈھونڈتا ہے جس طرح اس کی موت اس کو ڈھونڈتی ہے۔([5]) (ابونعیم حلیہ)

          مقصد یہ ہے کہ موت کو تم تلاش کرو یا نہ کرو بہرحال تمہیں   پہنچے گی، یونہی تم رزق کو تلاش کرو یا نہ کرو ضرور پہنچے گا ہاں  رزق کی تلاش سنت ہے، موت کی تلاش ممنوع مگر ہیں    دونوں  یقینی۔([6]) (مرآۃ شرح مشکوٰۃ)

          رسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: اگر تم اللہ پر کما حقہ توکل کرو تو تم کو ویسے ہی رزق عطا کرے جیسے کہ پرندوں  کو دیتا ہے کہ وہ صبح کو بھو کے  جاتے ہیں    اور شام کو شکم سیر لوٹتے ہیں۔([7])(ترمذی ، ابن ماجہ ، مشکوٰۃ)

          حق تو کل یہ ہے کہ فاعل حقیقی اللہ تعالیٰ ہی کو جانے ، بعض نے فرمایا کہ کسب کرنا اور نتیجہ اللہ پر چھوڑنا حق توکل ہے، جسم کو کام میں   لگائے دل کو اللہ سے وابستہ رکھے تجربہ سے ثابت ہے کہ اللہ پر توکل کرنے والے بھو کے  نہیں   مرتے۔([8]) (مرآۃ شرح مشکوٰۃ)

رزق نہ رکھیں  ساتھ میں   پنچھی اور دَرویش                   جن کا رب پر آسرا ان کو رزق ہمیش([9])

 



 [1] بخاری،کتاب الرقاق،۴/۲۲۴، الحدیث:۶۴۲۱ ومسلم، کتاب الزکاۃ ، باب کراھۃ الحرص علی الدنیا، ص ۵۲۱، الحدیث: ۱۰۴۷

 [2] شعب الایمان، باب فی الزھد وقصر الامل، ۷/۳۴۱، الحدیث: ۱۰۵۱۲

  [3] ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب التوکل والیقین ،۴/۴۵۳، الحدیث: ۴۱۶۶ ومشکاۃ، کتاب الرقاق، باب التوکل والصبر، الفصل الثالث، ۲/۲۶۶، الحدیث: ۵۳۰۹

  [4] مرآۃ المناجیح، توکل اور صبر کا بیان، ۷/۱۲۴

  [5] حلیۃ الاولیاء لابی نعیم ، ۶/۸۸، الحدیث: ۷۹۰۸

  [6] مرآۃ المناجیح، توکل اور صبر کا بیان، ۷/۱۲۶

  [7] ابن ماجہ،کتاب الزھد، باب التوکل والیقین،۴/ ۴۵۲،الحدیث:۴۱۶۴ و مشکاۃ، کتاب الرقاق، باب التوکل والصبر،الفصل الثانی، ۲/۲۶۴، الحدیث:۵۲۹۹

  [8] مرآۃ المناجیح ، توکل اور صبر کا بیان، ۷/۱۱۳

  [9] مرآۃ المناجیح، توکل اور صبر کا بیان، ۷/۱۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن