دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

          جب سرکار دوعالم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے اور مکہ سے اَصحاب رسول بھی ہجرت کر کے  آگئی  تو میٹھے پانی کی حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اور صحابہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو بڑی تکلیف تھی، صرف ایک میٹھا کنواں  تھا جس کانام بیر رُومہ تھااور یہ کنواں  ایک یہودی  کے  قبضہ میں  تھاوہ اس کا پانی جس قیمت میں   چاہتا تھا بیچتا تھاحضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا: جو شخص اس کنویں  کو خرید کر اللہ کی راہ میں   وقف کردے اس کو جنت ملے گی، حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے اس کنوئیں کو خرید کر وقف کردیا۔([1]) (سیرت رسول عربی)

مسجد نبوی کی تو سیع

      مسجد نبوی پہلے بہت چھوٹی تھی ایک زمین اس کے  قریب بک رہی تھی رسول اﷲصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے فرمایا :جو شخص اس زمین کو خرید کر میری مسجد میں   شامل کردے اسکو جنت ملے گی حضرت عثمان ذوالنورین رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے بیس ہزار یا پچیس ہزار روپے میں   خرید کر مسجد میں   شامل کردی۔([2]) (سیرت رسول عربی)

 یااللہ میں   عثمان سے راضی ہوں

          ایک مرتبہرسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے  گھر میں   چار دن  کے  پے درپے فاقے پیش آگئی  حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کواس کی خبر  ہوئی تو انہوں  نے کئی  بورے آٹے  کے  اور کئی  بورے گیہوں  اور کئی  بورے چھوہاروں   کے  ایک بکری کا گوشت اور تین سو روپے حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  کے  گھر بھیج دیئے اور اس  کے  ساتھ ہی کہلا بھیجا کہ کھانا تیار کرنے میں   دیر ہوگی میں   پکا ہوا کھانا بھی بھیجتا ہوں  چنانچہ بہت سی روٹیاں  اور بھُنا ہوا گوشت تیار کرا کر بھیجا۔

          حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام جب مسجد سے گھر تشریف لائے تو ام المومنین رَضِیَ اللہُ عَنْہا  سے پوچھا یہ کھانے پینے کی چیزیں  کہاں  سے آئیں ؟اُمّ المومنین رَضِیَ اللہُ عَنْہا  نے عرض کی:یارسول اللہ  ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) عثمان غنی (رَضِیَ اللہُ عَنْہ  ) نے بھیجی ہیں   حضورعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر تین مرتبہ فرمایا: یااللہ ! میں   عثمان سے راضی ہوں  تو بھی اس سے راضی رہ۔([3])

سخاوت  کے  بادشاہ

          حضرت امام حسن، حضرت امام حسین اور حضرت عبداللہ بن جعفر رَضِیَ اللہُ عَنْہ  حج  کے  ارادے سے مکہ مکرمہ کو روانہ  ہوئے یہ تینوں  اہلِ قافلہ سے آگے نکل گئی اور ان کا سامانِ سفر بھی قافلہ میں   پیچھے رہ گیا،راستہ میں   انہیں   بھوک لگی دیکھا کہ قریب ہی ایک چھوٹی سی بستی ہے تینوں  بستی میں   آئے، ایک بڑھیا ملی، فرمایا: ہمیں   پیاس لگی ہے کچھ پینے  کے  لیے ہو تو لاؤ،بڑھیا نے کہا: آپ تشریف رکھیں  میں   ابھی دودھ لاتی ہوں ،اس بڑھیا  کے  پاس ایک بکری تھی اس نے اس کا دودھ نکالا اور پیش کردیا، ان صاحبان نے دودھ پی لیا پھر فرمایا: کچھ کھانے کو ہے؟ بڑھیا نے کہا: ہاں ! اسی بکری کو ذبح کرلو، انہوں  نے بکری کو ذبح کیا بڑھیا نے گوشت پکا کر انہیں   کھلادیا اس  کے  بعد تینوں  حضرات روانہ ہوگئی ، بڑھیا کا خاوند جب گھر آیا تو وہ خفاہو ا کہ تو نے بکری ایسے لوگوں  کو کھلادی جنہیں   تو پہچانتی بھی نہ تھی کہ وہ کون ہیں   ۔

          کچھ عرصہ بعد یہ دونوں  محنت مزدوری  کے  لیے مدینہ منورہ کو گئی ایک دن حضرت امام حسن رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے اس بڑھیا کو بازار میں   دیکھا تو پہچان گئی کہ یہ وہی بڑھیا ہے جس نے ان کی میزبانی کی تھی، آپ اس کو بڑی شفقت  کے  ساتھ اپنے مکان پر لائے اسے کھانا کھلایا پھر فرمایا: ہم وہی ہیں    جن کو تُو نے بکری کا دودھ پلایا اور پھر اسی بکری کا گوشت کھلایا تھا آج ہم تیرے اس احسان کا بدلہ دینا چاہتے ہیں    یہ فرما کر آپ نے اسے



 [1] ترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب عثمان بن عفان رضی اللّٰہ عنہ، ۵/۳۹۳، الحدیث: ۳۷۲۳ مختصرا

 [2] السنن اللکبری للنسائی، کتاب الجھاد، ۳/۳۱، الحدیث: ۴۳۹۱ بالفاظ مختلفۃ

 [3] تاریخ مدینہ لابن عساکر، ۳۹/۵۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن