30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
؎ایں کار از تو آید و مرداں چنیں کنند
اس کے بعد اپنے بچوں کی طرف متوجہ ہوئی، ان کی جھولیوں سے پھَل نکال کر ایک طرف رکھدیئے ے، جو کھجوریں بچوں کے منہ میں تھیں انگلی سے نکالیں اور بچوں سے کہا: اب یہ باغ اللہ کی امانت ہے ، رسول اللہ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) کی امانت ہے اور بچوں کو لے کر دوسرے باغ میں منتقل ہوگئی ی ں ،حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو جب اس کی اطلاع ملی تو فرمایا: کَمْ مِنْ عِذَقٍ رَدَاحَ وَدَارٍ فَیَاحَ لِأَبِی الدَّحْدَاح۔ نہ معلوم ابوالدحداح کے لیے کتنے بے شمار کھجور کے لمبے لمبے درخت ہیں اور کتنے وسیع اور کشادہ مکان ہیں ۔([1]) (تفسیر قرطبی، جلد ۳ صفحہ ۲۳۸)
خلیفۃ الرّسولصدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے زمانۂ خلافت میں اسلامی افواج نے ملک شام پر حملہ کیا، یرموک کے مقام پر رومیوں کی ٹڈی دَل افواج مقابلہ پر آگئیں ، مسلسل تین دن کی گھمسان کی جنگ لڑنے کے بعد مجاہدین اسلام نے لشکر کفار کو شکست فاش دی، جنگ کے اختتام پر حضرت شُرَحْبِیل رَضِیَ اللہُ عَنْہ پانی کی چھاگل لیے میدانِ جنگ میں زخمیوں کو پانی پلاتے پھررہے تھے آپ نے ایک زخمی کو دیکھا کہ وہ زخموں سے چور ہے اور کوئی دم کا مہمان ہے یہ زخمی حضرت حارث بن ہشام رَضِیَ اللہُ عَنْہ تھے، حضرت شُرَحْبِیلرَضِیَ اللہُ عَنْہ نے ان کو آواز دی انہیں کچھ ہوش آیا تو حضرت شُرَحْبِیل نے کہا: لو یہ پانی پی لو، انہوں نے پانی پینے کے لیے منہ کو کھولا ہی تھا کہ قریب سے ایک دوسرے زخمی کی کراہ سنائی دی، حضرت حارث (رَضِیَ اللہُ عَنْہ ) نے اپنا منہ فوراً بند کرلیا اور اشارہ سے کہا: پہلے اس کو پانی پلاؤ، حضرت شُرَحْبِیلدوسرے زخمی کے پاس پہنچے تو انہوں نے انہیں دیکھتے ہی پہچان لیا یہ زخمی حضرت عکرمہ بن ابوجہل (رَضِیَ اللہُ عَنْہ ) تھے حضرت شرحبیل رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے ان سے کہا: پانی پیو گے؟ انہوں نے کہا:ہاں ، معاً قریب سے کسی اور زخمی نے آہ کی، حضرت عکرمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے پانی پینے سے انکار کردیا اور فرمایا: پہلے اس کو پانی پلاؤ، حضرت شرحبیل رَضِیَ اللہُ عَنْہ جلدی سے اس تیسرے زخمی کے پاس آئے، یہ تیسرے زخمی حضرت سہیل بن عمرو رَضِیَ اللہُ عَنْہ تھے، لیکن حضرت شرحبیل کے پہنچنے تک جاں بحق ہوچکے تھے،حضرت شرحبیل رَضِیَ اللہُ عَنْہ جلدی سے پلٹے کہ حضرت عکرمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کو پانی پلادیں ان کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ ان کی روح بھی قفسِ عنصری سے پرواز کر چکی ہے پھر وہ جلدی سے حضرت حارث رَضِیَ اللہُ عَنْہ کو پانی پلانے ان کے پاس آئے تو وہ بھی اس عالمِ فانی سے عالمِ باقی کو انتقال فرماچکے تھے۔ ([2]) (سیرت ابن ہشام)
انصارِ مَدینہ کا جذبہء ایثار
۸ہجری میں رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے حضرت علاء بن الحضرمی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کو علاقۂ بحرین میں تبلیغ و دعوتِ اسلام کے لیے بھیجا ، بحرین کے حاکم مُنْذِر بن ساوِی نے اسلام قبول کرلیا اور عرب کے تمام باشندے مسلمان ہوگئی اہلِ بحرین میں سے یہود و نصاریٰ نے جزیہ دینا قبول کرلیا جب یہ اطلاع حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو ملی آپ نے انصارکو بُلا کرفرمایا: میں چاہتا ہوں کہ بحرین کا جزیہ اور مال تمہارے لیے لکھ دوں ، انصار نے عرض کی: یارسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّماللہ کی قسم آپ ایسا نہ کیجئیہاں تک کہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ہمارے مہاجر بھائی وں کے لیے بھی اس مال کا نصف حصہ لکھ دیں ۔ ([3]) (بخاری)
حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : ایک صحابی نے دوسرے صحابی کے ہاں بکری کی ایک سِری ہدیۃً بھیجی اس نے سوچا میرا ہمسایہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع