دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

           یعنی انسان کی دنیا اور آخرت  کے  جملہ امور و معاملات میں   کامیابی یا ناکامی اس کی جدوجہد اور سعی و کوشش کا نتیجہ ہے لیکن اس  کے  باوجود یہ بھی واضح کردیا ہے کہ انسان کی تمام تر جدوجہد، سعی و کوشش اور اسباب و وسائل  اختیار کرنے سے نتائج کا مرتب ہونا یا نہ ہونا صرف اللہ تعالیٰ کی مرضی اور مشیت پر موقوف ہے۔

          پس حقیقت کا تقاضا یہی ہے کہ انسان حکمِ الہٰی کی تعمیل میں   اسباب و ذرائع اور وسائل  کو اختیار کرے، اپنے دنیاوی اور دینی امور کو سر انجام دینے میں   حتی الوسع بھرپور جدوجہد کرے ،اپنے مقاصد  کے  حصول  کے  لیے ضرور کوشش کرے، ہر تدبیر سے کام لے لیکن اس کا اعتماد اور بھروسہ نہ تو اسباب و ذرائع پر ہو ،نہ اپنی جدوجہد یا کوشش و تدبیر پر بلکہ اس کا اعتماد اور بھروسہ صرف اللہ پرہوجو        فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ(۱۶) ([1])اور عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۱) ([2])ہے۔

          کیمیائے سعادت میں   امام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیْ فرماتے ہیں   :اسباب کو چھوڑ دینا توکل نہیں   بلکہ توکل یہ ہے کہ دل سے اللہ تعالیٰ  کے  فضل و کرم پر بھروسہ رکھے اسباب پر نہ رکھے، آدمی خلائق پر نظر نہ رکھے اور کسی سبب پر بھی اعتماد نہ کرے، صرف مُسبِّبُ الاسباب کی ذات پر ہی اعتماد کرے۔([3])

            اللہ تعالیٰ کا ارشاد : 

وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ۠(۱۲) (پ۱۳، ع ۱۴) ([4])

اور مسلمانوں  کو چاہئے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں ۔

            اللہ تعالیٰ کا ارشاد :

اِنَّ  اللّٰهَ  یُحِبُّ  الْمُتَوَكِّلِیْنَ(۱۵۹) (پ۴، اٰل عمران) ([5])

بے شک جو لوگ خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں    اللہ ان کو دوست رکھتا ہے۔

            حضرت امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں   : توکل بدن کو عبودیت میں   ڈالنا ، قلب کو رَبوبیت  کے  ساتھ متعلق رکھنا، عطا پر شکر ، بلا پر صبر کا نام ہے۔([6]) (خزائن العرفان)

            حضرت انس رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں    کہ ایک شخص نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے پوچھا: یارسول اللہ!(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) میں   اپنے اُونٹ کو باندھ کر (اللہ تعالیٰ پر) توکل کروں  یا اُونٹ کوکھلا چھوڑدوں  اور توکل کروں ؟ حضور عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا: اس کو باندھ دے اور (پھر) توکل کر۔ (ترمذی)  ([7])

          رسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: خوشی ہے اس کیلئے جسے اسلام کی ہدایت ملی ہو، معیشت بقدر بسر اوقات حاصل ہو اور وہ اس پر قانع ہو۔ (ترمذی ، نسائی ) ([8])

          رسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: اگر کسی آدمی  کے  پاس دو وادیاں  سونے کی بھری ہوں  تو وہ ان  کے  علاوہ تیسری کی بھی خواہش کرے گا اور نہیں   بھرتی آدمی  کے  پیٹ کو(کوئی  بھی چیز) سوائے خاک  کے ، اور جو کوئی  توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔ (بخاری ، مسلم) ([9])

          رسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: آدمی (جوں  جوں ) بوڑھا ہوتا ہے اور اس  کے  ساتھ ہی دو چیزیں  جو ان ہوتی (چلی جاتی) ہیں    ، ایک اَمَل(



 [1] ترجمۂ کنزالایمان:ہمیشہ جو چاہے کرلینے والا۔ (پ۳۰، البروج:۱۶)

 [2] ترجمۂ کنزالایمان:ہرچیزپرقادرہے۔ (پ۲۸، التغابن:۱)

 [3] کیمیائے سعادت، توحید وتوکل، ص۹۳۶

 [4] ترجمۂ کنزالایمان:اوربھروسہ کرنے والوں  کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے۔(پ۱۳، ابراھیم :۱۲)

 [5] ترجمۂ کنزالایمان:بے شک توکل والے اللہ کوپیارے ہیں   ۔(پ۴، اٰل عمران :۱۵۹)

 [6] خزائن العرفان ، پ۱۳، ابراھیم ، تحت الآیۃ :۱۲

 [7] ترمذی،کتاب صفۃ القیامۃ، ۴/۲۳۲، الحدیث :۲۵۲۵

 [8] ترمذی،کتاب الزھد، باب ماجاء فی الکفاف والصبر علیہ ،۴/۱۵۶، الحدیث :۲۳۵۶

 [9] بخاری،کتاب الرقاق،باب ما یُتقی من فتنۃ المال،۴/۲۲۸،الحدیث:۶۴۳۶ و مسلم، کتاب الزکاۃ، باب لو ان لابن آدم وادیین لابتغی ثالثا، ص۵۲۲، الحدیث: ۱۰۴۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن