دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

اللہُ عَنْہ سے کہا:انصار میں   میں   سب سے زیادہ مال دا رہوں  میں   اپنا مال بانٹ کر نصف آپ کو دیتا ہوں  میری دو بیویاں  ہیں    ان میں   سے ایک کو جو آپ پسند کریں  میں   طلاق دیتا ہوں  عدت گزرنے پر آپ اس سے نکاح کرلیجئے،حضرت عبدالرحمن رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے کہا: آپ  کے  اہل اور آپ کا مال آپ کو مبارک ہو، کیا یہاں  کوئی  بازارِ تجارت (منڈی) ہے؟حضرت سعد رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے کہا: ہاں  ہے اور انہیں   ’’ بَنُو قَیْنُقَاع ‘‘ کے  بازار کا پتا بتایا،حضرت عبدالرحمن رَضِیَ اللہُ عَنْہ صبح منڈی گئی ، شام کو منافع کا پنیر اور مکھن ساتھ لائے، اسی طرح روزانہ منڈی میں  جاتے اور تجارت کرتے رہے، تھوڑے ہی عرصے میں   وہ مالدار بن گئی اور انہوں  نے شادی بھی کرلی۔

          ایک دن عبدالرحمن رَضِیَ اللہُ عَنْہرسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی خدمت میں   حاضر  ہوئے، آپ  کے  بدن پر خوشبو لگی تھی، حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ عرض کی: یارسول اللہ   (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) میں   نے ایک انصاری عورت سے شادی کرلی ہے،حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے پوچھا: مہر کتنا دیا؟ عرض کی: پانچ درہم بھر سونا، فرمایا: ولیمہ دو خواہ ایک بکری ہو۔  ([1])  (بخاری )

ایثار کی بے نظیر مثال

          نمازِ مغرب  کے  بعد رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّممسجد نبوی میں   تشریف فرما ہیں    کچھ دوسرے صحابی بھی ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن مجید میں   مصروف ہیں    کہ ایک شخصحضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی خدمت میں   حاضر ہوا اس نے عرض کی: یارسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّممیں   مفلس اور مصیبت زدہ ہوں ،وہ مزید کچھ عرض کرنا چاہتا تھا مگر شدتِ جذبات سے کچھ کہہ نہ سکا، حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام چند لمحے اس  کے  سراپا کا جاءزہ لیتے رہے آپ نے دیکھا کہ ایک شخص پراگندہ مو، خستہ حال چہرے پر زندگی کی سختیوں   کے  نقوش آپ  کے  فضل و کرم کا امیدوار کھڑا ہے، حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے ایک شخص کو فرمایا: جاؤ ہمارے گھر سے اس مہمان  کے  لیے کھانا لے آؤ، وہ خالی ہاتھ واپس آگیا اور اُمّ المؤمنین کا پیغام سنادیا: یارسول اللہ ! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر مبعوث فرمایا میرے پاس سوا پانی  کے  اور کچھ موجود نہیں  ، سائل  یہ سن کر دم بخود رہ گیا کہ میں   جس عظیم الشان رسولِ خدا  کے  پاس اپنی تنگ دستی کا رونا رونے آیا ہوں  خود ان  کے  گھر کا یہ حال ہے۔

          حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے دوسری زوجہ مطہرہ  کے  ہاں  سے کھانا لانے کا حکم فرمایاوہاں  سے بھی یہی جواب ملا:میرے ہاں  سوا پانی  کے  اور کچھ موجود نہیں  ، اسی طرح حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام باری باری سب ازواج  کے  ہاں  سے کھانا طلب فرماتے رہے مگر سب  کے  ہاں  سے یہی جواب ملا کہ: یارسول اللہ ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق دے کر مبعوث فرمایا ہے سوا پانی  کے  اور کچھ موجود نہیں  ، تو سائل  نے تعجب اور حیرانی سے حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو دیکھا اور اس کی آنکھوں  سے آنسو جاری ہوگئی  ، حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے حاضرین سے فرمایا:آج کون اس مہمان کی میزبانی کرتا ہے؟ حضرت ابوطلحہ انصاری رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے عرض کی: یارسول اللہ ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) آج میں   اس کی میزبانی  کے  لیے حاضر ہوں ۔

          ابوطلحہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ اس مہمان کو اپنے ساتھ اپنے گھر لائے اسے بٹھایا اور اپنی بیوی اُمّ سلیم سے فرمایا: میرے ساتھ رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ایک مہمان ہے کچھ کھانے کو ہے تو لاؤ،اس نے کہا: تھوڑا سا طعام ہے جو صرف بچوں   کے  لیے کافی ہوگا، فرمایا: بچوں  کو بہلا کر بھوکا ہی سلادو،جب بچے سو گئی تو دستر خوان پر کھانا رکھ دیا گیا مہمان  کے  ساتھ میاں  بیوی بھی بیٹھ گئی  ے، رَمز شناس بیوی نے بتی درست کرنے  کے  بہانے چراغ گل کردیا، مہمان سے کہا گیا کہ کھانا کھائی ے، مہمان کھانا کھاتا رہا اور یہ دونوں  اندھیرے میں   اس طرح ہاتھ اور منہ چلاتے رہے گویا یہ بھی کھارہے ہیں   ، مہمان نے کھانا کھالیا اور گھر والے سب فاقہ سے سورہے ، صبح ابوطلحہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی خدمت



 [1] بخاری، کتاب البیوع، باب ما جاء فی قول اللہ تعالی: فاذا قضیت الصلاۃ۔۔۔الخ، ۲/۴، الحدیث: ۲۰۴۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن