دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

تھا کہ موت آجائے اور وہ سامان میرے پاس موجود ہو، اس کے  بعد حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّماپنے دولت خانہ میں   تشریف لے گئی  ے۔([1]) (ابوداؤد)

 صدقہ دو (خیرات کرو)

          سرکار دوعالم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے اپنے اصحاب سے فرمایا: صدقہ دو،ایک شخص نے عرض کی: یارسول اللہ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) میرے پاس ایک دینار ہے، فرمایا: اس کو اپنی جان پر خرچ کر،اس نے عرض کی:میرے پاس ایک اور ہے ، فرمایا: اس کو اپنی بیوی پر خرچ کر،وہ بولا: میرے پاس ایک اور ہے، فرمایا: اس کو اپنی اولاد پر خرچ کر، اس نے عرض کی: میرے پاس ایک اور ہے، فرمایا: اس کو اپنے خادم پر خرچ کر، اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہے، فرمایا: اس کی نگاہ تجھے زیادہ ہے یعنی جہاں  اچھا موقع دیکھووہاں  خرچ کرو۔([2])(ابوداؤد ، نسائی )

          سرکار دو عالم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد: جس بستی میں   کسی شخص نے اس حال میں   صبح کی کہ وہ رات بھر بھوکا رہا اس بستی سے اللہ کی حفاطت و نگرانی کا وعدہ ختم۔([3]) (مسند امام احمد)

          سرکار دوعالم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد: مال میں   زکوۃ  کے  علاوہ بھی حق ہے۔ ([4]) (ترمذی)

مجھے یہ بھی گوارا نہیں 

          ایک دن رسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّماُحد (پہاڑ) کی طرف تشریف لے چلے،حضرت ابوذر غفاری رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں   :میں   حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  کے  ہمراہ تھا، حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا: اے ابوذر!میں   نے عرض کی: لبیک یارسول اللہ   (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم)، فرمایا:آج جو لوگ زیادہ (مال و دولت) رکھتے ہیں    کل قیامت  کے  دن وہی مفلس ہوں  گے بجز ان  کے  جو ایسا کریں ، آپ نے اپنے ہاتھ دائیں بائیں اور سامنے پیچھے چلاتے  ہوئے کہا اور ایسے لوگ کم ہی ہوں  گے، اور پھر فرمایا:ابوذر، میں   نے عرض کی: لبیک یارسول اللہ  ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) میرے ماں  باپ آپ پر قربان، فرمایا:مجھے یہ بھی گوارا نہیں   کہ میرے پاس اُحد جتنی دولت ہو اور میں   اسے راہِ خدا میں   خرچ بھی کرتا رہوں  لیکن مروں  تواس میں   سے دو قیراط (بلا خرچ کیے ہی ) چھوڑ جاؤں ، میں   نے عرض کی: یارسول اللہ   ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) کیا آپ کی مراد دو قِنْطار سے ہے؟ فرمایا: نہیں   دو قیراط، پھر فرمایا: ابوذر! تم زیادہ کی طرف جاتے ہو اور میں   کم کی طرف۔([5])

                                                                                                                              (بخاری ، مسلم ، ترمذی، نسائی )

ایثار و سخاوتِ صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ

          حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ اسلام لائے تو اس وقت تجارتی نفع کی آمدنی سے آپ  کے  پاس چالیس ہزار درہم جمع تھے، اس میں   سے وہ مسلمان فقراء و مساکین کی امداد اور غلام خرید کر آزاد کردینے میں   رقم خرچ کرتے رہے، جب حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے  ہمراہ ہجرت کی تو اس وقت صرف پانچ ہزار درہم آپ  کے  پاس باقی بچے تھے جو آپ نے اسلام پر قربان کردیئے۔([6])

ایثار و سخاوتِ علی مرتضٰی رَضِیَ اللہُ عَنْہ

 



 [1] ابوداود، کتاب الخراج والفیء والامارۃ، باب فی الامام یقبل ہدایا المشرکین، ۳/۲۳۰، الحدیث: ۳۰۵۵

 [2] ابوداود، کتاب الزکاۃ، باب فی صلۃ الرحم، ۲/۱۸۴، الحدیث: ۱۶۹۱و نسائی، کتاب الزکاۃ ،ص۴۱۶، الحدیث: ۲۵۳۲

 [3] المسند للامام احمد بن حنبل ، ۲/۲۷۰، الحدیث :۴۸۸۰

 [4] ترمذی ، کتاب الزکاۃ ، باب ما جاء ان فی المال حقا سوی الزکاۃ ، ۲/۱۴۳، الحدیث: ۶۵۹

 [5] بخاری،کتاب الرقاق ، باب قول النبی: ما احب ان لی مثل احد ذھبا ، ۴/۲۳۱، الحدیث: ۶۴۴۴ مختصرًا ومسلم ، کتاب الزکاۃ، باب تغلیظ عقوبۃ من لا یؤدی الزکاۃ، ص۴۹۵، الحدیث: ۹۹۰، مختصرًا و احیاء العلوم، کتاب ذم البخل وذم حب المال، ۳/۳۲۷

 [6] تاریخ مدینہ دمشق لابن عساکر ،۳۰/۶۸ و موارد الظمآن لدروس الزمان، ۳/۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن